TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
جب اہل جنت جنت میں داخل ہو جائیں گے تو ان سے کیا کہا جائے گا۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَغَرِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنُودُوا أَنْ تِلْكُمْ الْجَنَّةُ قَالَ نُودُوا صِحُّوا فَلَا تَسْقَمُوا وَانْعَمُوا فَلَا تَبْؤُسُوا وَشِبُّوا فَلَا تَهْرَمُوا وَاخْلُدُوا فَلَا تَمُوتُوا-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے) اور انہیں پکار کر یہ کہا جائے گا کہ یہی وہ جنت ہے جس کا ہم نے تمہیں وارث کیا ہے اس چیز کے عوض میں جو تم عمل کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں انہیں پکار کر یہ کہا جائے گا اب تم صحت مند رہو گے اور بیمار نہیں ہوگے اور نعمتیں حاصل کرو گے اور نعمتوں سے محروم نہیں ہو گے جوان رہو گے اور بوڑھے نہیں ہو گے اور ہمیشہ رہو گے اور تمہیں موت نہیں آئے گی۔
-