TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
خرید وفروخت کا بیان
تنگ دست شخص کو مہلت دینا۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ تَقَاضَى ابْنَ أَبِي حَدْرَدٍ دَيْنًا كَانَ لَهُ عَلَيْهِ فِي الْمَسْجِدِ فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا حَتَّى سَمِعَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِهِ فَخَرَجَ إِلَيْهِمَا فَنَادَى يَا كَعْبُ قَالَ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ ضَعْ مِنْ دَيْنِكَ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ أَيْ الشَّطْرَ قَالَ قَدْ فَعَلْتُ قَالَ قُمْ فَاقْضِهِ-
عبداللہ بن کعب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں انہوں نے ابن ابی درد سے اپنے قرض کی واپسی کا مسجد میں مطالبہ کیا جو ابن ابی حدرد کے ذمے لازم تھا ان دونوں کی آوازیں بلند ہوگئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے گھر میں موجود تھے آپ نے آواز سن لی آپ ان دونوں کے پاس تشریف لائے اور بلند آواز سے کہا اے کعب انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ میں حاضر ہوں آپ نے فرمایا تم اپنا اتنا قرض معاف کر دو آپ نے اشارے کے ذریعے انہیں حکم دیا کہ نصف قرض معاف کردو حضرت کعب نے عرض کی میں نے ایساہی کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن ابی حدرد سے ارشاد فرمایا اٹھو اور تم بقیہ قرض ادا کردو۔
-