TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
فضائل قرآن کا بیان
بے شک اللہ اس قرآن کی وجہ سے کچھ لوگوں کو سربلندی عطا کرتا ہے اور کچھ کم حثییت کردیتا ہے ۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي عَامِرُ بْنُ وَاثِلَةَ أَنَّ نَافِعَ بْنَ عَبْدِ الْحَارِثِ لَقِيَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بِعُسْفَانَ وَكَانَ عُمَرُ اسْتَعْمَلَهُ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ فَسَلَّمَ عَلَى عُمَرَ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ مَنْ اسْتَخْلَفْتَ عَلَى أَهْلِ الْوَادِي فَقَالَ نَافِعٌ اسْتَخْلَفْتُ عَلَيْهِمْ ابْنَ أَبْزَى فَقَالَ عُمَرُ وَمَنْ ابْنُ أَبْزَى فَقَالَ مَوْلًى مِنْ مَوَالِينَا فَقَالَ عُمَرُ فَاسْتَخْلَفْتَ عَلَيْهِمْ مَوْلًى فَقَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّهُ قَارِئٌ لِكِتَابِ اللَّهِ عَالِمٌ بِالْفَرَائِضِ فَقَالَ عُمَرُ أَمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ-
عامر بن واثلہ بیان کرتے ہیں نافع بن عبدالحارث عسفان کے مقام پر حضرت عمر سے ملے حضرت عمر نے انہیں مکہ کا گورنر مقرر کیا تھا انہوں نے حضرت عمر کو سلام کیا تو حضرت عمر نے ان سے دریافت کیا کیا تم نے مکہ میں اپنے نائب کے طور پر کسی شخص کو چھوڑا ہے نافع نے جواب دیا میں نے ابن ابزی کو ان پر اپنا نائب مقرر کیا ہے حضرت عمر نے دریافت کیا ابن ابزی کون ہے انہوں نے جواب دیا ہمار ایک آزاد کردہ غلام ہے۔ حضرت عمر نے دریافت کیا تم نے ان لوگوں پر ایک غلام کو اپنا نائب مقرر کیا ہے انہوں نے عرض کی اے امیرالمومنین وہ اللہ کی کتاب کا عالم ہے اور علم وراثت کا بھی عالم ہے حضرت عمر نے فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک اللہ اس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو سربلندی عطا کرے گا اور کچھ کی حثییت کو کم کردے گا۔
-