بیت اللہ سے روانگی کے وقت ہاتھ نہ اٹھائے جائیں۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي أَبُو قَزَعَةَ قَالَ سَمِعْتُ مُهَاجِرًا يَقُولُ سُئِلَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ رَفْعِ الْأَيْدِي عِنْدَ الْبَيْتِ فَقَالَ إِنَّمَا كَانَ يَصْنَعُ ذَلِكَ الْيَهُودُ حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفَصَنَعْنَا ذَاكَ-
حضرت جابر بن عبداللہ سے بیت اللہ کے نزدیک ہاتھ اٹھانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا یہ یہودیوں کا طریقہ ہے ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حج کیا ہے کیا ہم یہ کرسکتے ہیں۔
-