TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
اجازت لینے کا بیان
بچوں کو سلام کرنا۔
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَيَّارٍ قَالَ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ فَمَرَّ بِصِبْيَانٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ وَحَدَّثَ ثَابِتٌ أَنَّهُ كَانَ مَعَ أَنَسٍ فَمَرَّ بِصِبْيَانٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ وَحَدَّثَ أَنَسٌ أَنَّهُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّ بِصِبْيَانٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ-
سیار بیان کرتے ہیں میں حضرت ثابت کے ہمراہ جارہا تھا وہ کچھ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہیں سلام کیا پھر حضرت ثابت نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ وہ حضرت انس کے ساتھ جارہے تھے ان کا گزر بچوں کے پاس سے ہوا تو انہوں نے ان کوسلام کیا اور حضرت انس نے یہ حدیث بیان کی کہ ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جارہے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کو سلام کیا۔
-