TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
مشروبات کا بیان
برتن ڈھانپ کر رکھنا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ حَدَّثَنِي جَابِرٌ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حُمَيْدٍ السَّاعِدِيُّ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَبَنٍ فَقَالَ أَلَا خَمَّرْتَهُ وَلَوْ تَعْرِضُ عَلَيْهِ عُودًا-
حضرت ابوحمید ساعدی بیان کرتے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دودھ لے کر آیا تو آپ نے ارشاد فرمایا تم نے اسے ڈھانپ کیوں نہ لیا ہاں اس کے اوپر لکڑی کا ٹکڑا رکھ دیتے۔
-
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَغْطِيَةِ الْوَضُوءِ وَإِيكَاءِ السِّقَاءِ وَإِكْفَاءِ الْإِنَاءِ-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ ہدایت کی تھی کہ ہم وضو کے پانی کو ڈھانپ کر رکھیں اور مشکیزے کے منہ کو باندھ کر رکھیں اور برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔
-