بجو کو قتل کرنے کاجزیہ۔

أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الضَّبُعِ فَقَالَ هُوَ صَيْدٌ وَفِيهِ كَبْشٌ إِذَا أَصَابَهُ الْمُحْرِمُ-
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بجو کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا وہ شکار ہے اور اگر کوئی حالت احرام میں اس کا شکار کرے تو اسے ایک دنبہ ذبح کرنا ہوگا۔
-
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ الضَّبُعِ آكُلُهُ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ هُوَ صَيْدٌ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ مَا تَقُولُ فِي الضَّبُعِ تَأْكُلُهُ قَالَ أَنَا أَكْرَهُ أَكْلَهُ-
عبدالرحمن بیان کرتے ہیں میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا بجو کھا سکتا ہوں انہوں نے جواب دیا جی ہاں۔ میں نے سوال کیا کہ وہ شکار ہے انہوں نے جواب دیا ہاں میں نے دریافت کیا گیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات سنی ہے انہوں نے جواب دیا جی ہاں۔ امام دارمی سے سوال کیا گیا آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں کیا بجوکھایا جاسکتا ہے انہوں نے جواب دیا میں اس کے کھانے کو مکروہ سمجھتا ہوں۔
-