TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
پاکی کا بیان
اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آ جائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِذَا طَهُرَتْ الْمَرْأَةُ فِي وَقْتِ صَلَاةٍ فَلَمْ تَغْتَسِلْ وَهِيَ قَادِرَةٌ عَلَى أَنْ تَغْتَسِلَ قَضَتْ تِلْكَ الصَّلَاةَ-
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں جب کسی نماز کے وقت عورت کا حیض ختم ہوجائے اور وہ غسل نہ کرے حالانکہ وہ غسل کرنے کی قدرت رکھتی ہو تو وہ عورت اس نماز کی قضا ادا کرے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَمْرٍو عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِذَا صَلَّتْ الْمَرْأَةُ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ حَاضَتْ فَلَا تَقْضِي إِذَا طَهُرَتْ-
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں جب عورت دو رکعت پڑھے اور پھر اسے حیض آ جائے تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضا ادا نہیں کرے گی۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا الْمَعْمَرِيُّ أَبُو سُفْيَانَ مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ تَطْهُرُ عِنْدَ الظُّهْرِ فَتُؤَخِّرُ غُسْلَهَا حَتَّى يَدْخُلَ وَقْتُ الْعَصْرِ قَالَا تَقْضِي الظُّهْرَ-
عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں جو عورت ظہر کے وقت پاک ہو یعنی اس کا حیض ختم ہوجائے اور وہ غسل نہ کرے یہاں تک کہ عصر کا وقت آجائے تو وہ ظہر کی نماز قضاا دا کرے گی۔ حسن بصری بھی اسی بات کے قائل ہیں عامر شعبی کا بھی یہی موقف ہے۔
-