اگر حائضہ عورت کو پاک ہونے کے بعد غسل کرنے کے لئے پانی نہ ملے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَوْذَبٍ حَدَّثَنَا عَنْ مَطَرٍ قَالَ سَأَلْتُ الْحَسَنَ وَعَطَاءً عَنْ الرَّجُلِ تَكُونُ مَعَهُ امْرَأَتُهُ فِي سَفَرٍ فَتَحِيضُ ثُمَّ تَطْهُرُ وَلَا تَجِدُ الْمَاءَ قَالَا تَتَيَمَّمُ وَتُصَلِّي قَالَ قُلْتُ لَهُمَا يَطَؤُهَا زَوْجُهَا قَالَا نَعَمْ الصَّلَاةُ أَعْظَمُ مِنْ ذَلِكَ-
مطربیان کرتے ہیں: میں نے حسن اور عطاء سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا جس کی بیوی اس کے ساتھ سفرمیں شریک ہو۔ اسے حیض آجائے پھر وہ عورت پاک ہوجائے تو اسے (غسل کرنے کے لئے پانی نہ ملے) تو ان دونوں حضرات نے جواب دیا: وہ عورت تیمم کر کے نماز پڑھے گی۔ مطر کہتے ہیں میں نے ان دونوں سے سوال کیا کیا اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے ان دونوں نے جواب دیا: ہاں کیونکہ نماز اس سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
-
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ تَطْهُرُ وَلَا تَجِدُ الْمَاءَ قَالَ يُصِيبُهَا زَوْجُهَا إِذَا تَيَمَّمَتْ سُئِلَ عَبْد اللَّهِ تَقُولُ بِهَذَا قَالَ إِي وَاللَّهِ-
ابن جریج بیان کرتے ہیں عطاء سے ایسی خاتون کے بارے میں سوال کیا گیا جسے پاک ہوجانے کے بعد (غسل) کرنے کے لئے پانی نہ ملے انہوں نے جواب دیا : وہ عورت تیمم کر لے تو اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔ امام ابومحمد عبداللہ دارمی سے سوال کیا گیا آپ بھی یہی کہتے ہیں انہوں نے جواب دیا : ہاں اللہ کی قسم! میں بھی اسی بات کا قائل ہوں۔
-