اگر باکرہ عورت کا خون مسلسل جاری رہے۔

أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَةَ وَقَيْسِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُمَا قَالَا فِي الْبِكْرِ إِذَا نَفِسَتْ فَاسْتُحِيضَتْ قَالَا تُمْسِكُ عَنْ الصَّلَاةِ مِثْلَ مَا تُمْسِكُ الْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهَا-
حضرت قتادہ اور حضرت عطاء باکرہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں جب وہ حیض آنے پر استحاضہ کا شکار ہوجائے تو اتنے دن تک نماز نہیں پڑھے گی جتنے دن تک عام طور پر عورتیں نہیں پڑھتی ہیں۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ قَالَ سُفْيَانُ إِذَا كَانَتْ الْمَرْأَةُ أَوَّلَ مَا تَحِيضُ تَجْلِسُ فِي الْحَيْضِ مِنْ نَحْوِ نِسَائِهَا سُئِلَ عَبْد اللَّهِ عَنْ هَذَا فَقَالَ هُوَ أَشْبَهُ الْأَشْيَاءِ-
سفیان فرماتے ہیں جب عورت کو پہلی مرتبہ حیض آئے تو اتنے دن تک حیض شمار ہوگا جتنے عرصے تک عورتوں کو حیض آیا کرتا ہے۔ امام عبداللہ دارمی سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا یہ سب سے زیادہ مناسب رائے ہے۔
-