اونٹ سات آدمیوں کی طرف سے اور گائے سات آدمیوں کی طرف سے قربان کی جائے گی۔

أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَحَرْنَا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ سَبْعِينَ بَدَنَةً الْبَدَنَةُ عَنْ سَبْعَةٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرِكُوا فِي الْهَدْيِ-
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حدیبیہ کے مقام پر ہم نے چالیس اونٹ قربان کیے تھے ایک اونٹ سات آدمیوں کی طرف سے تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا قربانی کے جانور میں ایک دوسرے کے شریک بن جاؤ۔
-
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَحَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ تَقُولُ بِهِ قَالَ نَعَمْ-
حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمراہی میں سات آدمیوں کی طرف سے ایک گائے قربان کی تھی۔ امام دارمی سے سوال کیا گیا آپ اس حدیث کے مطابق فتوی دیتے ہیں انہوں نے جواب دیا جی ہاں۔
-