TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
مقدمہ دارمی
اللہ کی کتاب کے بارے میں سنت فیصلہ کرتی ہے۔
أَخْبَرَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ الْكِنْدِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ أَشْيَاءَ يَوْمَ خَيْبَرَ الْحِمَارَ وَغَيْرَهُ ثُمَّ قَالَ لَيُوشِكُ بِالرَّجُلِ مُتَّكِئًا عَلَى أَرِيكَتِهِ يُحَدَّثُ بِحَدِيثِي فَيَقُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ كِتَابُ اللَّهِ مَا وَجَدْنَا فِيهِ مِنْ حَلَالٍ اسْتَحْلَلْنَاهُ وَمَا وَجَدْنَا فِيهِ مِنْ حَرَامٍ حَرَّمْنَاهُ أَلَا وَإِنَّ مَا حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ هُوَ مِثْلُ مَا حَرَّمَ اللَّهُ-
حضرت مقدام بن معدی کرب کندی بیان کرتے ہیں غزرہ خیبر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گدھوں کا گوشت اور اس کے علاوہ دیگرچیزوں کو حرام کرنے کے بعد ارشاد فرمایا عنقریب وہ وقت آئے گا جب کوئی شخص اپنے تکیے کے ساتھ ٹیک لگا کر میری کوئی حدیث بیان کرے گا اور پھر یہ کہے گا کہ ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب باقی ہے۔ ہم اس میں جو چیز حلال پائیں گے اسے حلال قرار دیں گے اور اس میں جو چیز حرام پائیں گے اسے حرام قرار دیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں یہ بات یاد رکھنا اللہ کا رسول جس چیز کو حرام قرار دےدے وہ اسی کی مانند ہے جسے اللہ نے حرام قرار دیا ہو۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الْفَزَارِيِّ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ السُّنَّةُ قَاضِيَةٌ عَلَى الْقُرْآنِ وَلَيْسَ الْقُرْآنُ بِقَاضٍ عَلَى السُّنَّةِ-
یحییٰ بن ابوکثیر بیان کرتے ہیں سنت قرآن کے بارے میں فیصلہ کردیتی ہے البتہ قرآن سنت کے بارے میں فیصلہ نہیں کرتا۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ حَسَّانَ قَالَ كَانَ جِبْرِيلُ يَنْزِلُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالسُّنَّةِ كَمَا يَنْزِلُ عَلَيْهِ بِالْقُرْآنِ-
حضرت حسان بیان کرتے ہیں حضرت جبرائیل سنت کا حکم لے کر اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے جیسے وہ قرآن لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔
-
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ مَكْحُولٍ قَالَ السُّنَّةُ سُنَّتَانِ سُنَّةٌ الْأَخْذُ بِهَا فَرِيضَةٌ وَتَرْكُهَا كُفْرٌ وَسُنَّةٌ الْأَخْذُ بِهَا فَضِيلَةٌ وَتَرْكُهَا إِلَى غَيْرِ حَرَجٍ-
حضرت مکحول بیان کرتے ہیں سنت کی دو قسمیں ہیں ایک وہ سنت جس پر عمل کرنا فرض ہے اور اس کو ترک کرنا کفر ہے اور دوسری وہ سنت ہے جس پر عمل کرنا فضیلت کا باعث ہے اور اسے ترک کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
-
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهُ حَدَّثَ يَوْمًا بِحَدِيثٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَجُلٌ فِي كِتَابِ اللَّهِ مَا يُخَالِفُ هَذَا قَالَ أَلَا أُرَانِي أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتُعَرِّضُ فِيهِ بِكِتَابِ اللَّهِ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْلَمَ بِكِتَابِ اللَّهِ مِنْكَ-
حضرت سعید بن جبیر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث بیان کی تو ایک شخص بولا اللہ کی کتاب میں اس کے برعکس حکم موجود ہے تو حضرت سعید نے کہا میں تمہارے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث بیان کر رہاہوں اور تم اس کے مقابلے میں اللہ کی کتاب پیش کر رہے ہو اللہ کے رسول اللہ کتاب کے بارے میں تم سے زیادہ علم رکھتے تھے۔
-