اللہ کا دیدار کرنا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَعَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُمَا أَنَّ النَّاسَ قَالُوا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ تُمَارُونَ فِي الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ لَيْسَ دُونَهُ سَحَابٌ قَالُوا لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَهَلْ تُمَارُونَ فِي الشَّمْسِ لَيْسَ دُونَهَا سَحَابٌ قَالُوا لَا قَالَ فَإِنَّكُمْ تَرَوْنَهُ كَذَلِكَ-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کیا ہم قیامت کے دن اپنے پروردگار کو دیکھیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کیا چودھویں رات میں چاند کو دیکھنے میں تمہیں مشکل پیش آتی ہے جبکہ کوئی بادل بھی نہ ہو؟ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب بادل موجود نہ ہو تو کیا تمیں سورج کو دیکھنے میں کوئی مشکل پیش آتی ہے لوگوں نے عرض کیا نہیں آپ نے ارشاد فرمایا اسی طرح تم اللہ کا دیدار کروگے۔
-