استاد کے سامنے حدیث پڑھ کر سنانا۔

أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ قَالَ عَرَضْتُ عَلَى الشَّعْبِيِّ أَحَادِيثَ الْفِقْهِ فَأَجَازَهَا لِي-
عاصم بیان کرتے ہیں میں نے شعبی کے سامنے فقہ سے متعلق بہت سی احادیث پڑھ کر سنائیں انہوں نے مجھے ان کی اجازت دی۔
-
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ قُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَسَمِعْتَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ مَرَّ فِي الْمَسْجِدِ بِسِهَامٍ أَمْسِكْ بِنِصَالِهَا قَالَ نَعَمْ-
سفیان کہتے ہیں میں نے عمرو بن دینار سے کہا کیا آپ نے حضرت جابر بن عبداللہ کی زبانی یہ بات سنی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں سے تیر لے کر گزرنے والے ایک شخص سے یہ کہا تھا کہ اس کی پیکان تھام کر رکھو تو انہوں نے جواب دیا ہاں۔
-
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ أَسَمِعْتَ أَبَاكَ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ قَالَ نَعَمْ-
سفیان کہتے ہیں میں نے عبدالرحمن بن قاسم سے دریافت کیا کیا آپ نے اپنے والد کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ حدیث روایت کرتے ہوئے سنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں ان کا بوسہ لیا کرتے تھے انہوں نے جواب دیا ہاں۔
-
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مِسْكِينُ بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ كَتَبَ إِلَيَّ مَنْصُورٌ بِحَدِيثٍ فَلَقِيتُهُ فَقُلْتُ أُحَدِّثُ بِهِ عَنْكَ قَالَ أَوَ لَيْسَ إِذَا كَتَبْتُ إِلَيْكَ فَقَدْ حَدَّثْتُكَ قَالَ وَسَأَلْتُ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيَّ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ-
شعبہ بیان کرتے ہیں منصور نے مجھے خط کے ذریعے ایک حدیث بھیجی میری جب ان سے ملاقات ہوئی تو میں نے یہ دریافت کیا کہ کیا میں وہ حدیث آپ کے حوالے سے بیان کرسکتا ہوں تو انہوں نے فرمایا جب میں نے تمہاری طرف سے لکھ کر بھیج دیا ہے تو کیا اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں نے تمہارے سامنے حدیث بیان کردی ہے۔شعبہ بیان کرتے ہیں میں نے ایوب سختیانی سے یہی سوال کیا تو انہوں نے بھی ایسا ہی جواب دیا۔
-
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ عَرَضْتُ عَلَيْهِ كِتَابًا فَقُلْتُ أَرْوِيهِ عَنْكَ قَالَ وَمَنْ حَدَّثَكَ بِهِ غَيْرِي-
معمر بیان کرتے ہیں میں نے زہری کے سامنے ایک تحریر پڑھ کر سنائی اور پھر دریافت کیا کہ کیا میں اسے آپ کے حوالے سے روایت کرسکتا ہوں انہوں نے جواب دیا تمہیں میرے علاوہ اور کس نے یہ حدیث سنائی ہے۔
-
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَطَاءٍ مَوْلَى الْمُزَنِيِّينَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ عَرْضُ الْكِتَابِ وَالْحَدِيثُ سَوَاءٌ-
ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں تحریر پڑھ کر سنانا یا حدیث بیان کرنا ایک جیسی حثییت رکھتا ہے۔
-
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَطَاءٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ عَرْضُ الْكِتَابِ وَالْحَدِيثُ سَوَاءٌ-
امام جعفر صادق اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں تحریر پڑھ کر سنانا اور حدیث بیان کرنا ایک جیسی حثیت رکھتے ہیں۔
-
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَطَاءٍ قَالَ كَانَ زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ يَرَى عَرْضَ الْكِتَابِ وَالْحَدِيثَ سَوَاءً وَكَانَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ يَرَى ذَلِكَ-
داؤد بن عطا بیان کرتے ہیں زید بن اسلم کی یہ رائے تھی کہ تحریر پڑھ کر سنانا اور حدیث بیان کرنا ایک جیسی حثییت رکھتے ہیں ۔ ابن ابی ذئب بھی اسی رائے کے مالک تھے۔
-
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّهُ كَانَ يَرَى الْعَرْضَ وَالْحَدِيثَ سَوَاءً-
امام مالک بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں حدیث پڑھ کر سنانا ایک جیسی حثییت رکھتے ہیں۔
-