اذان کے دوران گھوم جانا

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى بِلَالًا أَذَّنَ قَالَ فَجَعَلْتُ أَتْبَعُ فَاهُ هَاهُنَا وَهَاهُنَا بِالْأَذَانِ-
عون بن ابوجحیفہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت بلال کو اذان دیتے ہوئے دیکھا ہے وہ اذان کے دوران اپنا منہ ادھر ادھر گھمایا کرتے تھے۔
-
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ بِلَالًا رَكَزَ الْعَنَزَةَ ثُمَّ أَذَّنَ وَوَضَعَ أُصْبُعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ فَرَأَيْتُهُ يَدُورُ فِي أَذَانِهِ قَالَ عَبْد اللَّهِ حَدِيثُ الثَّوْرِيِّ أَصَحُّ-
عون بن ابوجحیفہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں حضرت بلال نے نیزہ گاڑا پھر اذان دی اپنی دو انگلیاں دونوں کانوں میں رکھیں میں نے انہیں دیکھا کہ وہ اذان دیتے ہوئے گھوم گئے تھے۔ امام ابومحمد عبداللہ دارمی فرماتے ہیں: ثوری سے منقول (سابقہ روایت) زیادہ مستند ہے۔
-