TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
اجازت لینے کا بیان
اجازت حاصل کرنے کا طریقہ۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَرَبْتُ بَابَهُ فَقَالَ مَنْ ذَا فَقُلْتُ أَنَا قَالَ أَنَا أَنَا فَكَرِهَ ذَاكَ-
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں آیا میں نے آپ کے دروازے پر دستک دی آپ نے دریافت کیا کون ہے میں نے عرض کی میں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں میں۔ راوی کہتے ہیں یعنی آپ نے اس جواب کو ناپسند کیا۔
-