TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
(حاکم) کی اطاعت اور (مسلمانوں کی) کے ساتھ رہنے (کاحکم)
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي زُرَيْقُ بْنُ حَيَّانَ مَوْلَى بَنِي فَزَارَةَ أَنَّهُ سَمِعَ مُسْلِمَ بْنَ قَرَظَةَ الْأَشْجَعِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ خِيَارُ أَئِمَّتِكُمْ الَّذِينَ تُحِبُّونَهُمْ وَيُحِبُّونَكُمْ وَتُصَلُّونَ عَلَيْهِمْ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكُمْ وَشِرَارُ أَئِمَّتِكُمْ الَّذِينَ تُبْغِضُونَهُمْ وَيُبْغِضُونَكُمْ وَتَلْعَنُونَهُمْ وَيَلْعَنُونَكُمْ قُلْنَا أَفَلَا نُنَابِذُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ عِنْدَ ذَلِكَ قَالَ لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمْ الصَّلَاةَ أَلَا مَنْ وُلِّيَ عَلَيْهِ وَالٍ فَرَآهُ يَأْتِي شَيْئًا مِنْ مَعْصِيَةِ اللَّهِ فَلْيَكْرَهْ مَا يَأْتِي مِنْ مَعْصِيَةِ اللَّهِ وَلَا يَنْزِعَنَّ يَدًا مِنْ طَاعَةٍ قَالَ ابْنُ جَابِرٍ فَقُلْتُ آللَّهِ يَا أَبَا الْمِقْدَامِ أَسَمِعْتَ هَذَا مِنْ مُسْلِمِ بْنِ قَرَظَةَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَجَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ فَقَالَ آللَّهِ لَسَمِعْتُ هَذَا مِنْ مُسْلِمِ بْنِ قَرَظَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ عَمِّي عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ-
حضرت عوف بن مالک اشجعی بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے تمہارے بہترین حکمران وہ ہیں جنہیں تم پسند کرتے ہو اور وہ تمہیں پسند کرتے ہوں۔ تم ان کے لیے دعائے رحمت کرو اور وہ تمہارے لیے دعائے رحمت کریں۔ اور تمہارے بدترین حکمران وہ ہیں جنہیں تم ناپسند کرتے اور وہ تمہیں ناپسند کرتے ہوں۔ تم ان پر لعنت کرتے ہو اور وہ تم پر لعنت کرتے ہیں حضرت عوف بیان کرتے ہیں ہم نے عرض کی یا رسول اللہ ایسی صورت میں ہم ان سے الگ ہوجائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نہیں جب تک وہ لوگ تمہارے درمیان نماز قائم کریں تم ان سے لڑائی نہیں کرسکتے جس شخص کا کوئی حکمران بنے اور پھر دیکھے کہ وہ اللہ کی کتنی نافرمانی کررہا ہے تو وہ شخص اللہ کی اس نافرمانی کو ناپسند کرے لیکن حاکم کی پیروی سے ہاتھ نہ کھینچے۔ ابن جابر بیان کرتے ہیں میں نے دریافت کیا اے ابومقدام اللہ کی قسم کیا آپ نے واقعی یہ روایت مسلم بن قرظہ راوی سے سنی ہے انہوں نے قبلہ کی طرف منہ کیا اور اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر بولے اللہ کی قسم میں نے یہ روایت مسلم بن قرظہ سے سنی ہے انہوں نے یہ بات بیان کی ہے کہ میں نے یہ روایت اپنے چچا حضرت عوف بن مالک سے سنی ہے جو یہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔
-