یتیموں کی کفالت کی فضیلت کا بیان

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ وَأَبُو بَکْرٍ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ أَبِي مَالِکٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ ابْنِ حُدَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَتْ لَهُ أُنْثَی فَلَمْ يَئِدْهَا وَلَمْ يُهِنْهَا وَلَمْ يُؤْثِرْ وَلَدَهُ عَلَيْهَا قَالَ يَعْنِي الذُّکُورَ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ وَلَمْ يَذْکُرْ عُثْمَانُ يَعْنِي الذُّکُورَ-
عثمان، ابوبکر ابن ابوشیبہ، ابومعاویہ، ابومالک اشجعی، ابن حدیر، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کی کوئی بیٹی ہو اور وہ اسے زندہ درگور نہ کرے، نہ ہی اسے ذلیل وخوار کرے اور نہ ہی اپنے لڑکوں کو اس پر ترجیح دے۔ اللہ تعالیٰ اسے جنت میں ضرور داخل کریں گے۔ عثمان نے لڑکوں کا ذکر نہیں کیا۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: The Prophet (peace_be_upon_him) said: If anyone has a female child, and does not bury her alive, or slight her, or prefer his children (i.e. the male ones) to her, Allah will bring him into Paradise. Uthman did not mention "male children".
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي صَالِحٍ عَنْ سَعِيدٍ الْأَعْشَی قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُکْمِلٍ الزُّهْرِيُّ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ عَالَ ثَلَاثَ بَنَاتٍ فَأَدَّبَهُنَّ وَزَوَّجَهُنَّ وَأَحْسَنَ إِلَيْهِنَّ فَلَهُ الْجَنَّةُ-
مسدد، خالد، سہیل ابن ابوصالح، سعید اعشی، ابوداؤد سعید بن عبدالرحمٰن بن مکمل زہری، ایوب بن بشیر انصاری، حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے تین بیٹیوں کی پرورش کی انہیں ادب سکھلایا ان کی شادیاں کیں ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا اس کے لیے جنت ہے۔
Narrated AbuSa'id al-Khudri: The Prophet (peace_be_upon_him) said: If anyone cares for three daughters, disciplines them, marries them, and does good to them, he will go to Paradise.
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ ثَلَاثُ أَخَوَاتٍ أَوْ ثَلَاثُ بَنَاتٍ أَوْ بِنْتَانِ أَوْ أُخْتَانِ-
یو سف بن موسی، جریر، سہیل، اس سند سے بھی سابقہ حدیث منقول ہے اس میں تین بہنوں یا بیٹیوں کا ذکر ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ قَالَ حَدَّثَنِي شَدَّادٌ أَبُو عَمَّارٍ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَامْرَأَةٌ سَفْعَائُ الْخَدَّيْنِ کَهَاتَيْنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَوْمَأَ يَزِيدُ بِالْوُسْطَی وَالسَّبَّابَةِ امْرَأَةٌ آمَتْ مِنْ زَوْجِهَا ذَاتُ مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ حَبَسَتْ نَفْسَهَا عَلَی يَتَامَاهَا حَتَّی بَانُوا أَوْ مَاتُوا-
مسدد، یزید بن زریع، منہاس بن فہم، شداد ابوعمار حضرت عون بن مالک الاشجعی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں اور وہ عورت جو بدہیبت بیان رخسار والی ہو ان دوانگلیوں کی طرح ہوں گے قیامت کے روز بالکل قریب ہیں اسی طرح ایسی عورت میرے قریب ہوں گی اور آپ درمیانی انگلی اور انگشت شہادت سے اشارہ فرما رہے تھے اس سے مراد وہ عورت جو عزت ومنصب اور حسن وجمال والی ہو اور شوہر کے مرنے کے بعد اس کے یتیم بچوں کی کفالت کے لیے اپنے آپ کو شادی سے روکے رکھے یہاں تک کہ وہ بڑے ہوجائیں یا مر جائیں۔
Narrated Awf ibn Malik al-Ashja'i': The Prophet (peace_be_upon_him) said: I and a woman whose cheeks have become black shall on the Day of Resurrection be like these two (pointing to the middle and forefinger), i.e. a woman of rank and beauty who has been bereft of her husband and devotes herself to her fatherless children till they go their separate ways or die.