TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
مناسک حج کا بیان
ہدی کے جانور پر سواری کرنے کا بیان
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْکَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ فَقَالَ ارْکَبْهَا وَيْلَکَ فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ-
قعنبی، مالک، ابوزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو ہدی کا اونٹ ہانک رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس پر سوار ہو جا اس نے کہا یہ تو ہدی کا اونٹ ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا سوار ہوجا، افسوس ہے تجھ پر، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ دوسری بار فرمایا یا تیسری بار۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ رُکُوبِ الْهَدْيِ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ارْکَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّی تَجِدَ ظَهْرًا-
احمد بن حنبل، یحیی بن سعید، ابن جریج، ابوزبیر، جابر بن عبداللہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ ہدی کے جانور پر سوار ہونا کیسا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ آہستگی سے سوار ہو جا اگر تو مجبور ہو یہاں تک کہ دوسری سواری پالے۔
-