ہدی کا بیان

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ الْمَعْنَی قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْدَی عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي هَدَايَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَلًا کَانَ لِأَبِي جَهْلٍ فِي رَأْسِهِ بُرَةُ فِضَّةٍ قَالَ ابْنُ مِنْهَالٍ بُرَةٌ مِنْ ذَهَبٍ زَادَ النُّفَيْلِيُّ يَغِيظُ بِذَلِکَ الْمُشْرِکِينَ-
نفیلی، محمد بن سلمہ، محمد بن اسحاق ، محمد بن منہال، یزید بن زریع، ابن اسحاق ، عبداللہ بن ابی نجیح مجاہد، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حدیبہ والے سال میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کئی اونٹ ہدی کے لیے لے گئے جن میں ایک اونٹ ابوجہل کا بھی تھا جس کی ناک میں چاندی کا چھلا پڑا ہوا تھا ابن منہال کا بیان ہے کہ (اس کی ناک میں) ایک سونے کا چھلا تھا نفیلی نے یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ عمل مشرکین کو جلانے کے لیے تھا۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: In the year of al-Hudaybiyyah, the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) included among his sacrificial animals a camel with a silver nose-ring (Ibn Minhal's version has gold) which had belonged to AbuJahl (the version of an-Nufayli added) "thereby enraging the polytheists".