ہدی اپنے مقام پر پہنچنے سے پہلے ہلاک ہو جائے تو کیا کرے؟

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَاجِيَةَ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مَعَهُ بِهَدْيٍ فَقَالَ إِنْ عَطِبَ مِنْهَا شَيْئٌ فَانْحَرْهُ ثُمَّ اصْبُغْ نَعْلَهُ فِي دَمِهِ ثُمَّ خَلِّ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ-
محمد بن کثیر، سفیان ہشام، حضرت ناجیة الا سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکے ساتھ ہدی کے جانور روانہ فرمائے تو فرمایا اگر ان میں سے کوئی مرنے لگے تو پھر اسکو ذبح کر ڈال پھر (وہ جوتے جو قلادہ کے طور پر اس کے گلے میں لٹکے ہوئے ہیں) جوتوں کو اسکے خون سے رنگ دے پھر اسکو لوگوں کے واسطے چھوڑ دے۔
Narrated Najiyah al-Aslami: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) sent sacrificial camels with him (as offering to the Ka'bah). He then said: If any one of them becomes fatigued, slaughter it, dip its shoes in its blood, and leave it for the people (to eat).
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ وَهَذَا حَدِيثُ مُسَدَّدٍ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ مُوسَی بْنِ سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فُلَانًا الْأَسْلَمِيَّ وَبَعَثَ مَعَهُ بِثَمَانِ عَشْرَةَ بَدَنَةً فَقَالَ أَرَأَيْتَ إِنْ أُزْحِفَ عَلَيَّ مِنْهَا شَيْئٌ قَالَ تَنْحَرُهَا ثُمَّ تَصْبُغُ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا ثُمَّ اضْرِبْهَا عَلَی صَفْحَتِهَا وَلَا تَأْکُلْ مِنْهَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِکَ أَوْ قَالَ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِکَ قَالَ أَبُو دَاوُد الَّذِي تَفَرَّدَ بِهِ مِنْ هَذَا الْحَدِيثِ قَوْلُهُ وَلَا تَأْکُلْ مِنْهَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ رُفْقَتِکَ وَقَالَ فِي حَدِيثِ عَبْدِ الْوَارِثِ ثُمَّ اجْعَلْهُ عَلَی صَفْحَتِهَا مَکَانَ اضْرِبْهَا قَالَ أَبُو دَاوُد سَمِعْت أَبَا سَلَمَةَ يَقُولُ إِذَا أَقَمْتَ الْإِسْنَادَ وَالْمَعْنَی کَفَاکَ-
سلیمان بن حرب، مسدد، حماد، مسدد، عبدالوارث، مسدد، ابوتیاح، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی اسلمی کو بھیجا اٹھارہ اونٹ ہدی کے دے کر۔ وہ بولا اگر ان میں سے کوئی چلنے سے عاجز ہو جائے تو کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسکو ذبح کر دینا اور قلادہ کے جوتا کو اسکے خون میں رنگ کر گردن پر چھاپا مار دینا۔ (تا کہ نشانی ہو کہ یہ ہدی کا اونٹ ہے) لیکن نہ تو تو خود اسکا گوشت کھانا اور نہ ہی تیرے ساتھی اسکا گوشت کھائیں عبدالوارث کی روایت میں افر بہا کی بجائے اجعلہ علی صفتہا ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ میں نے ابوسلمہ سے سنا ہے وہ کہتے تھے کہ سند اور معنی کا درست کر لینا تمہارے لیے کافی ہے۔
-