TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
ہاتھوں کو دھوئے بغیر پانی کے برتن میں ڈالنا
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي رَزِينٍ وَأَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ مِنْ اللَّيْلِ فَلَا يَغْمِسْ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ حَتَّی يَغْسِلَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ-
مسدد، ابومعاویہ، اعمش، ابورزین، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص رات کو سو کر اٹھے تو وہ اپنا ہاتھ پانی کے برتن میں نہ ڈالے یہاں تک کہ وہ رات میں کس جگہ رہا۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا وَلَمْ يَذْکُرْ أَبَا رَزِينٍ-
مسدد، عیسیٰ بن یونس، اعمش، صالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث (ایک دوسری سند کے ساتھ) مروی ہے اس میں مرتین اوثلٰثاً ہے اور اس میں ابورزین کا ذکر نہیں ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنْ نَوْمِهِ فَلَا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ حَتَّی يَغْسِلَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَإِنَّ أَحَدَکُمْ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ أَوْ أَيْنَ کَانَتْ تَطُوفُ يَدُهُ-
احمد بن عمرو بن سرح، محمد بن سلمہ، ابن وہب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ جب تم میں سے کوئی شخص سو کر اٹھے تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے جب تک کہ اس کو تین مرتبہ نہ دھولے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات میں کہاں رہا یا فرمایا کہاں پھرتا رہا۔
-