گھنگرو پہننے کا بیان

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ أَنَّ عَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ أَنَّ مَوْلَاةً لَهُمْ ذَهَبَتْ بِابْنَةِ الزُّبَيْرِ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَفِي رِجْلِهَا أَجْرَاسٌ فَقَطَعَهَا عُمَرُ ثُمَّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ مَعَ کُلِّ جَرَسٍ شَيْطَانًا-
علی بن سہل، ابراہیم ، بن حسن، حجاج، ابن جریح، عمر بن حفص، حضرت عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ علی بن سہل بن الزبیر نے انہیں بتلایا کہ ان کی ایک آزاد کردہ باندی زبیر کی بیٹی کے ساتھ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گئی اور اس کے پاؤں میں گھنٹیاں تھیں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہیں کاٹ ڈالا پھر فرمایا کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ ہر گھنٹی کے ساتھ شیطان ہوتا ہے۔
Narrated Umar ibn al-Khattab: Ibn az-Zubayr told that a woman client of theirs took az-Zubayr's daughter to Umar ibn al-Khattab wearing bells on her legs. Umar cut them off and said that he had heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: There is a devil along with each bell.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ بُنَانَةَ مَوْلَاةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَّانَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ بَيْنَمَا هِيَ عِنْدَهَا إِذْ دُخِلَ عَلَيْهَا بِجَارِيَةٍ وَعَلَيْهَا جَلَاجِلُ يُصَوِّتْنَ فَقَالَتْ لَا تُدْخِلْنَهَا عَلَيَّ إِلَّا أَنْ تَقْطَعُوا جَلَاجِلَهَا وَقَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ جَرَسٌ-
محمد بن عبدالرحیم، روح، ابن جریح، بنانہ جو عبدالرحمن بن حسان الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آزاد کردہ باندی تھیں وہ فرماتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تھیں کہ ایک لڑکی ان کے پاس داخل ہوئی اور اس کے اوپر گھنگرو تھے جو آواز پیدا کر رہے تھے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ تم ہرگز ہمارے پاس داخل نہ ہو الایہ کہ اپنے گھنگرو کو کاٹ دو اور فرمایا کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے فرشتے رحمت کے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں گھنٹیاں ہوں۔
-