گوہ کھانے کا بیان

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ خَالَتَهُ أَهْدَتْ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمْنًا وَأَضُبًّا وَأَقِطًا فَأَکَلَ مِنْ السَّمْنِ وَمِنْ الْأَقِطِ وَتَرَکَ الْأَضُبَّ تَقَذُّرًا وَأُکِلَ عَلَی مَائِدَتِهِ وَلَوْ کَانَ حَرَامًا مَا أُکِلَ عَلَی مَائِدَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
حفص بن عمر، شعبہ، ابوبشر، سعید بن جبیر، ابن عباس فرماتے ہیں کہ ان کی خالہ نے ایک بار حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں کچھ گھی، پنیر، اور گوہ بھیجی۔ پس حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گہی اور پنیر میں سے تناول کیا اور گوہ کو چھوڑ دیا گھن آنے کی وجہ سے لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دستر خوان پر گوہ کو کھایا گیا اور اگر وہ حرام ہوتی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دستر خوان پر نہ کھائی جاتی۔
-
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتَ مَيْمُونَةَ فَأُتِيَ بِضَبٍّ مَحْنُوذٍ فَأَهْوَی إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ فَقَالَ بَعْضُ النِّسْوَةِ اللَّاتِي فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ أَخْبِرُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا يُرِيدُ أَنْ يَأْکُلَ مِنْهُ فَقَالُوا هُوَ ضَبٌّ فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ قَالَ فَقُلْتُ أَحَرَامٌ هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لَا وَلَکِنَّهُ لَمْ يَکُنْ بِأَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ قَالَ خَالِدٌ فَاجْتَرَرْتُهُ فَأَکَلْتُهُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ-
قعنبی، مالک، ابن شہاب، ابوامامہ بن سہل بن حنیف، عبداللہ بن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے آپ کے سامنے ایک بھنی ہوئی گوہ لائی گئی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ بڑھایا تو بعض عورتیں جو وہاں پر موجود تھیں انہوں نے کہا کہ حضور کو بتلاؤ (کہ یہ کیا ہے) کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کھانا چاہتے ہیں پس لوگوں نے کہا یہ گوہ ہے چنانچہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک اٹھا لیا۔ خالد بن ولید کہتے ہیں میں نے عرض کیا کیا یہ گوہ حرام ہے؟ فرمایا کہ نہیں لیکن چوں کہ یہ میری قوم کی سر زمین میں نہیں ہوتی اس واسطے مجھے اس سے اپنے دل میں نفرت محسوس ہوئی۔ حضرت خالد کہتے ہیں کہ پس میں نے اسے اپنی طرف گھسیٹا اور اسے کھایا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دیکھ رہے تھے۔
-
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ ثَابِتٍ بْنِ وَدِيعَةَ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَيْشٍ فَأَصَبْنَا ضِبَابًا قَالَ فَشَوَيْتُ مِنْهَا ضَبًّا فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ قَالَ فَأَخَذَ عُودًا فَعَدَّ بِهِ أَصَابِعَهُ ثُمَّ قَالَ إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ دَوَابَّ فِي الْأَرْضِ وَإِنِّي لَا أَدْرِي أَيُّ الدَّوَابِّ هِيَ قَالَ فَلَمْ يَأْکُلْ وَلَمْ يَنْهَ-
عمرو بن عون، خالد بن حصین، زید بن وہب، ثابت بن ودیعہ، فرماتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک لشکر میں تھے کہ ہم نے چند گوہ حاصل کیے کہتے ہیں کہ میں نے ان میں سے ایک گوہ کو بھونا اور اسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے گیا اور اسے میں نے آپ کے سامنے رکھ دیا پس آپ نے ایک لکڑی سے اپنی انگلیوں کو گنا اس سے فرمایا کہ بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ کو مسخ کر کے جانور بنا کر زمین میں چھوڑ دیا گیا تھا اور مجھے علم نہیں کہ وہ کون سے جانور ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ نے اسے نہ کھایا اور نہ ہی منع فرمایا۔
Narrated Thabit ibn Wadi'ah: We were in an army with the Apostle of Allah (peace_be_upon_him). We got some lizards. I roasted one lizard and brought it to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and placed it before him. He took a stick and counted its fingers. He then said: A group from the children of Isra'il was transformed into an animal of the land, and I do not know which animal it was. He did not eat it nor did he forbid (its eating).
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ أَنَّ الْحَکَمَ بْنَ نَافِعٍ حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ أَبِي رَاشِدٍ الْحُبْرَانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ أَکْلِ لَحْمِ الضَّبِّ-
محمد بن عوف، حکم بن نافع، ابن عیاش، ضمضم بن زرعہ، شریض بن عبید ابوراشد سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گوہ کھانے سے منع فرمایا ہے۔
Narrated AbdurRahman ibn Shibl: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) forbade to eat the flesh of lizard.