TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
مناسک حج کا بیان
کیا محرم نکاح کر سکتا ہے
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ أَرْسَلَ إِلَی أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ يَسْأَلُهُ وَأَبَانُ يَوْمَئِذٍ أَمِيرُ الْحَاجِّ وَهُمَا مُحْرِمَانِ إِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أُنْکِحَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ ابْنَةَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ فَأَرَدْتُ أَنْ تَحْضُرَ ذَلِکَ فَأَنْکَرَ ذَلِکَ عَلَيْهِ أَبَانُ وَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ أَبِي عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْکِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْکِحُ-
قعنبی، مالک، نافع، نبیہ بن وہب سے روایت ہے کہ عمر بن عبیداللہ نے ایک شخص کو حضرت ابان بن عثمان کے پاس مسئلہ دریافت کرنے کے لیے بھیجا ان دنوں ابان حاجیوں کے امیر تھے اور یہ دونوں حضرات محرم تھے (مسئلہ یہ پوچھا تھا کہ) میں طلحہ بن عمر کا شیبہ بن جبیر کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اس نکاح میں شرکت فرمائیں (بتائیے کیسا رہے گا) حضرت ابان نے (حالت احرام میں نکاح سے) انکار کیا اور کہا کہ میں نے اپنے والد حضرت عثمان بن عفان کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ محرم نہ اپنا نکاح کرے اور نہ دوسرے کا نکاح کروائے
-
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ مَطَرٍ ويَعْلَی بْنِ حَکِيمٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ عُثْمَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَکَرَ مِثْلَهُ زَادَ وَلَا يَخْطُبُ-
قتیبہ بن سعید، محمد بن جعفر، سعید، مطر، یعلی بن حکیم، نافع، نیبہ، وہب، ابان بن عثمان سے ایک حدیث اسی کی مانند مروی ہے جس میں یہ اضافہ ہے کہ نہ نکاح کا پیغام دے
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ابْنِ أَخِي مَيْمُونَةَ عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ حَلَالَانِ بِسَرِفَ-
موسی بن اسماعیل، حماد، حبیب بن شہید، میمون بن مہران یزید بن اصم، میمونہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام سرف میں مجھ سے نکاح فرمایا اس وقت ہم دونوں حلال تھے (یعنی احرام باندھے ہوئے نہ تھے)
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ-
مسدد، حماد بن زید، ایوب بن عکرمہ، ابن عباس، حضرت سعید بن المسیب سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت میمونہ سے نکاح کیا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محرم تھے۔
-
حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ وَهِمَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي تَزْوِيجِ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ-
ابن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، اسماعیل بن امیہ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس کا یہ بیان کہ حضرت میمونہ رضی اللہ سے نکاح کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محرم تھے ان کا وہم ہے (صحیح بات یہ ہے کہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محرم نہ تھے۔) بلکہ حلال تھے جیسا کہ خود حضرت میمونہ رضی اللہ عنھا کے بیان سے صاف ظاہر ہے
-