TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
قسم کھانے اور نذر (منت) ماننے کا بیان
کیا لفظ قسم بھی یمین میں داخل ہے؟
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ أَقْسَمَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُقْسِمْ-
احمد بن حنبل، سفیان، زہری، عبید اللہ، ابن عباس سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق نے ایک مرتبہ آپ پر قسم کھائی تو رسول اللہ نے فرمایا قسم مت کھا۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: AbuBakr adjured the Prophet (peace_be_upon_him). The Prophet (peace_be_upon_him) said: Do not adjure an oath.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ ابْنُ يَحْيَی کَتَبْتُهُ مِنْ کِتَابِهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلًا أَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي أَرَی اللَّيْلَةَ فَذَکَرَ رُؤْيَا فَعَبَّرَهَا أَبُو بَکْرٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَبْتَ بَعْضًا وَأَخْطَأْتَ بَعْضًا فَقَالَ أَقْسَمْتُ عَلَيْکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ لَتُحَدِّثَنِّي مَا الَّذِي أَخْطَأْتُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُقْسِمْ-
محمد بن یحیی بن فارس، عبدالرزاق، ابن یحیی، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ ابوہریرہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور بولا میں نے ایک خواب دیکھا ہے رات میں۔ پھر اس نے وہ خواب بیان کیا تو ابوبکر صدیق نے اس کی تعبیر بتائی۔ آپ نے فرمایا تم نے کچھ صحیح کہا اور کچھ غلط۔ انھوں نے کہا یا رسول اللہ! میں آپ پر قسم کھاتا ہوں فدا ہوں آپ پر میرے ماں باپ۔ آپ مجھے بتا دیجئے کہ میں نے کیا غلطی کی؟ آپ نے ان سے فرمایا قسم مت کھاؤ۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ کَثِيرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ لَمْ يَذْکُرْ الْقَسَمَ زَادَ فِيهِ وَلَمْ يُخْبِرْهُ-
محمد بن یحیی، محمد بن کثیر، سلیمان بن کثیر، زہری، عبید اللہ، ابن عباس سے (ایک دوسری سند کے ساتھ) یہی واقعہ مروی ہے اس میں قسم کا ذکر نہیں ہے بلکہ یہ اضافہ ہے کہ آپ نے ان کی غلطی نہیں بتائی (نہ بتانے میں کوئی مصلحت ہو گی)
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: A vow is binding in those things by which the pleasure of Allah is sought, and an oath to break ties of relationship is not binding.