TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
کیا سونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شُغِلَ عَنْهَا لَيْلَةً فَأَخَّرَهَا حَتَّی رَقَدْنَا فِي الْمَسْجِدِ ثُمَّ اسْتَيْقَظْنَا ثُمَّ رَقَدْنَا ثُمَّ اسْتَيْقَظْنَا ثُمَّ رَقَدْنَا ثُمَّ خَرَجَ عَلَيْنَا فَقَالَ لَيْسَ أَحَدٌ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ غَيْرُکُمْ-
احمد بن محمد بن حنبل، عبدالرزاق، ابن جریج، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشغولیت کی بنا پر نماز عشاء میں تاخیر فرمائی یہاں تک کہ ہم لوگ (انتظار کرتے کرتے) مسجد ہی میں سو گئے ہم پھر جاگے اور پھر سو گئے پھر جاگے پھر سو گئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا تمہارے علاوہ اور کوئی نماز کا انتظار نہیں کرتا۔
-
حَدَّثَنَا شَاذُّ بْنُ فَيَّاضٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْتَظِرُونَ الْعِشَائَ الْآخِرَةَ حَتَّی تَخْفِقَ رُئُوسُهُمْ ثُمَّ يُصَلُّونَ وَلَا يَتَوَضَّئُونَ قَالَ أَبُو دَاوُد زَادَ فِيهِ شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ کُنَّا نَخْفِقُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ بِلَفْظٍ آخَرَ-
شاذ بن فیاض، ہشام، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز عشاء کا انتظار کرتے تھے یہاں تک کہ ان کے سر (سینوں تک) جھک جاتے تھے پھر نماز پڑھتے تھے اور وضو نہیں کرتے تھے ابوداؤد کہتے ہیں کہ شعبہ نے بواسطہ قتادہ (حضرت انس رضی اللہ عنہ) یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ہم جھک جاتے تھے۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to prostrate and sleep (in prostration) and produce puffing sounds (during sleep). Then he would stand and pray and would not perform ablution. I said to him: you prayed but did not perform ablution though you slept (in prostration). He replied: Ablution is necessary for one who sleeps while he is lying down. Uthman and Hannad added: For when he lies down, his joints are relaxed.
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ وَدَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ أُقِيمَتْ صَلَاةُ الْعِشَائِ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي حَاجَةً فَقَامَ يُنَاجِيهِ حَتَّی نَعَسَ الْقَوْمُ أَوْ بَعْضُ الْقَوْمِ ثُمَّ صَلَّی بِهِمْ وَلَمْ يَذْکُرْ وُضُوئًا-
موسی بن اسماعیل، داؤد، بن شبیب، حماد بن سلمہ، ثابت بنانی، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عشاء کی نماز کھڑی ہوئی تو ایک شخص اٹھا اور بولا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک ضروری کام ہے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر اس سے آہستہ آہستہ باتیں کرنے لگے یہاں تک کہ تمام لوگوں نے یہ کہا کہ کچھ لوگ بیٹھے بیٹھے سو گئے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی (مگر اس روایت میں حضرت انس رضی اللہ عنہ نے وضو کا ذکر نہیں کیا
-
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ حَرْبٍ وَهَذَا لَفْظُ حَدِيثِ يَحْيَی عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَسْجُدُ وَيَنَامُ وَيَنْفُخُ ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ قَالَ فَقُلْتُ لَهُ صَلَّيْتَ وَلَمْ تَتَوَضَّأْ وَقَدْ نِمْتَ فَقَالَ إِنَّمَا الْوُضُوئُ عَلَی مَنْ نَامَ مُضْطَجِعًا زَادَ عُثْمَانُ وَهَنَّادٌ فَإِنَّهُ إِذَا اضْطَجَعَ اسْتَرْخَتْ مَفَاصِلُهُ قَالَ أَبُو دَاوُد قَوْلُهُ الْوُضُوئُ عَلَی مَنْ نَامَ مُضْطَجِعًا هُوَ حَدِيثٌ مُنْکَرٌ لَمْ يَرْوِهِ إِلَّا يَزِيدُ أَبُو خَالِدٍ الدَّالَانِيُّ عَنْ قَتَادَةَ وَرَوَی أَوَّلَهُ جَمَاعَةٌ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَلَمْ يَذْکُرُوا شَيْئًا مِنْ هَذَا وَقَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَحْفُوظًا وَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَنَامُ عَيْنَايَ وَلَا يَنَامُ قَلْبِي و قَالَ شُعْبَةُ إِنَّمَا سَمِعَ قَتَادَةُ مِنْ أَبِي الْعَالِيَةِ أَرْبَعَةَ أَحَادِيثَ حَدِيثَ يُونُسَ بْنِ مَتَّی وَحَدِيثَ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّلَاةِ وَحَدِيثَ الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ وَحَدِيثَ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدَّثَنِي رِجَالٌ مَرْضِيُّونَ مِنْهُمْ عُمَرُ وَأَرْضَاهُمْ عِنْدِي عُمَرُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَذَکَرْتُ حَدِيثَ يَزِيدَ الدَّالَانِيِّ لِأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ فَانْتَهَرَنِي اسْتِعْظَامًا لَهُ وَقَالَ مَا لِيَزِيدَ الدَّالَانِيِّ يُدْخِلُ عَلَی أَصْحَابِ قَتَادَةَ وَلَمْ يَعْبَأْ بِالْحَدِيثِ-
یحیی بن معین، ہناد بن سری، عثمان بن ابی شیبہ، عبدالسلام بن حرب، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے اور اسی حالت میں سو جاتے یہاں تک کہ خر اٹوں کی آواز آنے لگتی پھر اٹھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باقی نماز پوری فرماتے اور وضو نہیں کرتے تھے ایک مرتبہ میں نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو گئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وضو اس پر لازم ہوتا ہے جو سیدھا لیٹ کر سوئے عثمان اور حنان نے اتنا اضافہ اور کیا ہے کہ جب سیدھا سوئے گا اس کے جوڑ ڈھیلے ہو جائیں گے ابوداؤد کہتے ہیں کہ الوضو علی من نام مضطجعاً (یعنی وضو اسپر لازم ہے جو سیدھا لیٹ کر سوئے) حدیث منکر ہے کیونکہ اس روایت کو قتادہ سے صرف یزید والانی نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کا پہلا حصہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ایک جماعت نے روایت کیا ہے مگر اس میں یہ مضمون کسی نے ذکر نہیں کیا ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو محفوظ تھے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میری آنکھیں سوتی ہیں دل نہیں سوتا
-
حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحِمْصِيُّ فِي آخَرِينَ قَالُوا حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ الْوَضِينِ بْنِ عَطَائٍ عَنْ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وِکَائُ السَّهِ الْعَيْنَانِ فَمَنْ نَامَ فَلْيَتَوَضَّأْ-
حیوہ بن شریح، بقیہ ، وضین بن عطاء، محفوظ بن علقمہ، عبدالرحمن بن عائذ، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آنکھیں مقعد کا بند ہیں پس جو شخص سو جائے تو وضو کرے
Narrated Ali ibn AbuTalib: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: The eyes are the leather strap of the anus, so one who sleeps should perform ablution.