کیا اب ہجرت کا سلسلہ منقطع ہوگیا

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا عِيسَی عَنْ حَرِيزِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَوْفٍ عَنْ أَبِي هِنْدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَنْقَطِعُ الْهِجْرَةُ حَتَّی تَنْقَطِعَ التَّوْبَةُ وَلَا تَنْقَطِعُ التَّوْبَةُ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا-
ابراہیم بن موسی، عیسی، حریز، عبدالرحمن بن ابی عوف، حضرت معاویہ سے روایت ہے کہ میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے ہجرت کا سلسلہ منقطع نہیں ہوگا۔ جب تک توبہ کا دروازہ بند نہیں ہو جاتا اور توبہ کا دروازہ بند نہیں ہوگا جب تک سورج (بجائے مشرق کے) مغرب سے نہ نکلے (یعنی قیامت تک)
Narrated Mu'awiyah: I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: Migration will not end until repentance ends, and repentance will not end until the sun rises in the west.
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَتْحِ مَکَّةَ لَا هِجْرَةَ وَلَکِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا-
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، مجاہد، طاؤس، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اب ہجرت نہیں ہے بلکہ جہاد ہے اور نیت کا ثواب باقی ہے لہذا جب تم کو حکم جہاد ہو تو اس کے لئے نکلو۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ حَدَّثَنَا عَامِرٌ قَالَ أَتَی رَجُلٌ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو وَعِنْدَهُ الْقَوْمُ حَتَّی جَلَسَ عِنْدَهُ فَقَالَ أَخْبِرْنِي بِشَيْئٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَی اللَّهُ عَنْهُ-
مسدد، یحیی، اسماعیل، ابن ابی خالد، حضرت عامر سے روایت ہے کہ ایک شخص عبداللہ بن عمرو بن عاص کے پاس آیا اس وقت بہت سے لوگ ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے وہ بھی بیٹھ گیا اور کہا جو تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے اس میں سے مجھے بھی کچھ سنا۔ عبداللہ نے کہا کہ میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے۔ (سچا) مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو ان تمام چیزوں کو چھوڑ دے جو اللہ نے ممنوع قرار دی ہیں۔
-