TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
کھڑے ہو کر خطبہ پڑھنے کا بیان
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَائِمًا فَمَنْ حَدَّثَکَ أَنَّهُ کَانَ يَخْطُبُ جَالِسًا فَقَدْ کَذَبَ فَقَالَ فَقَدْ وَاللَّهِ صَلَّيْتُ مَعَهُ أَکْثَرَ مِنْ أَلْفَيْ صَلَاةٍ-
نفیلی عبداللہ بن محمد، زہیر، سماک، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ پڑھتے پھر بیٹھ جاتے اور پھر کھڑے ہو کر خطبہ پڑھتے پس جو کوئی تجھ سے یہ بیان کرے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر خطبہ پڑھتے تھے وہ جھوٹا ہے قسم خدا کی میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دو ہزار سے زائد نمازیں پڑھی ہیں (جن میں پچاس جمعے بھی ہوں گے)۔
-
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَی عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ حَدَّثَنَا سِمَاکٌ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ کَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ کَانَ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيُذَکِّرُ النَّاسَ-
ابراہیم بن موسی، عثمان بن ابی شیبہ حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو خطبے پڑھتے تھے اور ان کے درمیان بیٹھتے تھے اور ان خطبوں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن پڑھتے اور لوگوں کو نصیحت فرماتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَقْعُدُ قَعْدَةً لَا يَتَکَلَّمُ وَسَاقَ الْحَدِيثَ-
ابوکامل، ابوعوانہ، سماک بن حرب، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے پھر تھوڑی دیر کے لیے بیٹھ جاتے اور کسی سے گفتگو نہ فرماتے۔
-