TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
کھانے پینے کا بیان
کھانے کے بعد کیا کہے
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ثَوْرٍ عَنْ خَالِدِ بَنِ مَعْدَانَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رُفِعَتْ الْمَائِدَةُ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا کَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَکًا فِيهِ غَيْرَ مَکْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًی عَنْهُ رَبُّنَا-
مسدد، یحیی، ثور، خالد بن معدان، ابوامامہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول تھا کہ جب ان کے سامنے دسترخوان اٹھا لیا جاتا تو فرماتے کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں بہت زیادہ، پاکیزہ بابرکت کھانے کی جو نہ کفایت کرے اور نہ چھوڑا جائے اور اغے ہمارے پروردگار ہم اس سے بے پرواہ نہیں ہیں۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الْوَاسِطِيِّ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِيهِ أَوْ غَيْرِهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ-
محمد بن علاع، وکیع، سفیان، ابوہاشم، اسماعیل بن رباح سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کھانے سے فارغ ہوتے تو فرماتے، تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھانا کھلایا اور پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔
Narrated AbuSa'id al-Khudri: When the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) finished his food, he said: "Praise be to Allah Who has given us food and drink and made us Muslims."
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي عَقِيلٍ الْقُرَشِيِّ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَکَلَ أَوْ شَرِبَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَ وَسَقَی وَسَوَّغَهُ وَجَعَلَ لَهُ مَخْرَجًا-
احمد بن صالح، ابن وہب، سعید بن ابی ایوب، ابی عقیل، ابوعبدالرحمن، حبلی، ابوایوب سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کھاتے یا پیتے تو فرماتے تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے کھلایا پلایا اور اسے جسم میں پیوست کیا اور اس کے نکلنے کی راہ بنائی۔
Narrated AbuAyyub al-Ansari: When the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) ate or drank, he said: "Praise be to Allah Who has given food and drink and made it easy to swallow, and provided an exit for it.