کھانے کے بعد رومال سے ہاتھ صاف کرنا

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ فَلَا يَمْسَحَنَّ يَدَهُ بِالْمِنْدِيلِ حَتَّی يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا-
مسدد، یحیی، ابن جریج، عطاء، ابن عباس سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنے ہاتھ کو ہرگز رومال سے صاف نہ کرے یہاں تک کہ انگلیوں کو چاٹ نہ لے یا چٹوا دے۔
-
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَأْکُلُ بِثَلَاثِ أَصَابِعَ وَلَا يَمْسَحُ يَدَهُ حَتَّی يَلْعَقَهَا-
نفیل، ابومعاویہ، ہشام بن عروہ، عبدالرحمن بن سعد، ابن کعب بن مالک سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین انگلیوں سے کھانا تناول فرماتے ہیں اور اپنا ہاتھ اس وقت تک صاف نہ فرماتے جب تک کہ اسے چاٹ نہ لیتے۔
-