کھانے کی برائی کرنا مکروہ ہے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَا عَابَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا قَطُّ إِنْ اشْتَهَاهُ أَکَلَهُ وَإِنْ کَرِهَهُ تَرَکَهُ-
محمد بن کثیر، سفیان، اعمش، ابوہازہ، ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی کسی کھانے میں کوئی عیب نہیں نکالا، اگر اشتہا ہوتی تو اسے کھا لیتے اور اگر ناپسند ہوتا تو چھوڑ دیتے۔
-