کھانے سے قبل بسم اللہ پڑھنا

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بَيْتَهُ فَذَکَرَ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ وَعِنْدَ طَعَامِهِ قَالَ الشَّيْطَانُ لَا مَبِيتَ لَکُمْ وَلَا عَشَائَ وَإِذَا دَخَلَ فَلَمْ يُذْکَرْ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ قَالَ الشَّيْطَانُ أَدْرَکْتُمْ الْمَبِيتَ فَإِذَا لَمْ يَذْکُرْ اللَّهَ عِنْدَ طَعَامِهِ قَالَ أَدْرَکْتُمْ الْمَبِيتَ وَالْعَشَائَ-
یحیی بن خلف، ابوعاصم، ابن جریج، ابوزبیر، جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا، جب کوئی آدمی اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرتا ہے اور اپنے کھانے سے قبل اللہ کا ذکر کرتا ہے تو شیطان (اپنے ساتھیوں سے) کہتا ہے کہ یہاں تمہارے لیے رات گزارنے کی جگہ نہیں ہے۔ اور نہ رات کا کھانا ہے اور جب کوئی گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر نہیں کرتا تو شیطان کہتا ہے تم نے رات گزارنے کی جگہ پالی اور جب وہ کھانے کے وقت بھی ذکر نہیں کیا تم نے رات گزارنے کی جگہ بھی حاصل کرلی اور کھانا بھی پا لیا۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي حُذَيْفَةَ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ کُنَّا إِذَا حَضَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا لَمْ يَضَعْ أَحَدُنَا يَدَهُ حَتَّی يَبْدَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّا حَضَرْنَا مَعَهُ طَعَامًا فَجَائَ أَعْرَابِيٌّ کَأَنَّمَا يُدْفَعُ فَذَهَبَ لِيَضَعَ يَدَهُ فِي الطَّعَامِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ ثُمَّ جَائَتْ جَارِيَةٌ کَأَنَّمَا تُدْفَعُ فَذَهَبَتْ لِتَضَعَ يَدَهَا فِي الطَّعَامِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهَا وَقَالَ إِنَّ الشَّيْطَانَ لَيَسْتَحِلُّ الطَّعَامَ الَّذِي لَمْ يُذْکَرْ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَإِنَّهُ جَائَ بِهَذَا الْأَعْرَابِيِّ يَسْتَحِلُّ بِهِ فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ وَجَائَ بِهَذِهِ الْجَارِيَةِ يَسْتَحِلُّ بِهَا فَأَخَذْتُ بِيَدِهَا فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ يَدَهُ لَفِي يَدِي مَعَ أَيْدِيهِمَا-
عثمان بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، خیثمہ، ابوخذیفہ، فرماتے ہیں کہ جب ہم لوگ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کسی کھانے کی دعوت میں حاضر ہوتے تو جب تک حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھانا شروع نہ فرما دیتے ہم میں سے کوئی کوئی کھانے میں ہاتھ نہ ڈالتا۔ ایک مرتبہ ہم آپ کے ساتھ کھانے میں حاضر ہوئے تو ایک بدو آیا گویا کہ پیچھے سے دھکیلا جا رہا ہو اس نے کھانے میں ہاتھ ڈالنا چاہا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا پھر ایک لڑکی اس طرح آئی کہ گویا اسے پیچھے سے دھکیلا جا رہا ہو وہ بھی کھانے میں ہاتھ ڈالنے کو بڑھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ بھی پکڑ لیا اور فرمایا کہ بیشک شیطان اس کھانے کو حلال کر لیتا ہے جس پر اللہ کا ذکر نہ کیا جائے اور وہی شیطان اس بدو کو لے کر آیا تاکہ اس کے ذریعے کھانے کو حلال کر سکے تو میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے بیشک شیطان کا ہاتھ ان دونوں کے ہاتھوں کے سامنے میرے ہاتھ میں ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ هِشَامٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الدَّسْتُوَائِيَّ عَنْ بُدَيْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ امْرَأَةٍ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهَا أُمُّ کُلْثُومٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ فَلْيَذْکُرْ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَی فَإِنْ نَسِيَ أَنْ يَذْکُرَ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَی فِي أَوَّلِهِ فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ-
مومل بن ہشام، اسماعیل، ہشام، ابن ابی عبد اللہ، بدیل، عبداللہ بن عبید سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اللہ کا ذکر کرے پس اگر بھول جائے ذکر اللہ کرنا اس کے شروع میں تو یہ کہے بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: When one of you eats, he should mention Allah's name; if he forgets to mention Allah's name at the beginning, he should say: "In the name of Allah at the beginning and at the end of it."
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَی يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ صُبْحٍ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّی بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْخُزَاعِيُّ عَنْ عَمِّهِ أُمَيَّةَ بْنِ مَخْشِيٍّ وَکَانَ مَنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا وَرَجُلٌ يَأْکُلُ فَلَمْ يُسَمِّ حَتَّی لَمْ يَبْقَ مِنْ طَعَامِهِ إِلَّا لُقْمَةٌ فَلَمَّا رَفَعَهَا إِلَی فِيهِ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ فَضَحِکَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ مَا زَالَ الشَّيْطَانُ يَأْکُلُ مَعَهُ فَلَمَّا ذَکَرَ اسْمَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ اسْتَقَائَ مَا فِي بَطْنِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد جَابِرُ بْنُ صُبْحٍ جَدُّ سُلَيْمَانَ بْنَ حَرْبٍ مِنْ قِبَلِ أُمِّهِ-
مومل بن فضل، عیسی، ابن یونس، جابر بن صبع، مثنی بن عبدالرحمن، اپنے چچا حضرت امیہ بن مخشی سے جو کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی تھے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے اور ایک آدمی کھا کھا رہا تھا، پس اس نے اللہ کا نام نہیں لیا یہاں تک کہ اس کے کھانے میں سے سوائے ایک لقمہ کے کچھ نہ بچا جب اس نے اس لقمہ کو اپنے منہ کی طرف اٹھایا تو کہنے لگا، بسم اللہ اولہ وآخرہ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنس پڑے اور فرمایا کہ شیطان مسلسل اس کے ساتھ کھانے میں مشغول رہا، پس جب اس نے اللہ کا نام لیا تو اس نے جو کچھ پیٹ میں تھا اسے قے کر دیا۔
Narrated Umayyah ibn Makhshi: Umayyah was sitting and a man was eating. He did not mention Allah's name until there remained the last morsel. When he raised it to his mouth, he said: In the name of Allah at the beginning and at the end of it. The Prophet (peace_be_upon_him) laughed and said: The devil kept eating along with him, but when he mentioned Allah's name, he vomited what was in his belly.