کپڑے کو گردن کے ارد گرد لپیٹ کر نماز پڑھنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ الرِّجَالَ عَاقِدِي أُزُرِهِمْ فِي أَعْنَاقِهِمْ مِنْ ضِيقِ الْأُزُرِ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ کَأَمْثَالِ الصِّبْيَانِ فَقَالَ قَائِلٌ يَا مَعْشَرَ النِّسَائِ لَا تَرْفَعْنَ رُئُوسَکُنَّ حَتَّی يَرْفَعَ الرِّجَالُ-
محمد بن سلیمان، وکیع، سفیان، ابوحازم ، حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ اپنی ازاریں (تہبند) اپنی گردنوں پر باندھے ہوئے تھے۔ تنگ ہونے کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بچوں کی طرح، پس کسی نے کہا کہ اے عورتوں اپنے سر نہ اٹھانا جب تک کہ مرد نہ اٹھ جائیں۔
-