TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
کپڑا چھوٹا ہو تو اس کو تہبند کے طور پر باندھنا چاہئیے
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذَا کَانَ لِأَحَدِکُمْ ثَوْبَانِ فَلْيُصَلِّ فِيهِمَا فَإِنْ لَمْ يَکُنْ إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ فَلْيَتَّزِرْ بِهِ وَلَا يَشْتَمِلْ اشْتِمَالَ الْيَهُودِ-
سلیمان بن حرب، حماد، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (یا یہ کہا کہ حضرت عمر نے فرمایا) کہ اگر تم میں سے کسی کے پاس دو کپڑے ہوں تو ان دونوں کپڑوں میں نماز پڑھے اور اگر اس کے پاس صرف ایک ہی کپڑا ہو تو اس کا تہبند بنا کر باندھ لے اور یہودیوں کی طرح نہ لٹکائے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ الذُّهْلِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ يَحْيَی بْنُ وَاضِحٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُنِيبِ عُبَيْدُ اللَّهِ الْعَتَکِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ فِي لِحَافٍ لَا يَتَوَشَّحُ بِهِ وَالْآخَرُ أَنْ تُصَلِّيَ فِي سَرَاوِيلَ وَلَيْسَ عَلَيْکَ رِدَائٌ-
محمد بن یحیی بن فارس، سعید بن محمد، ابوتمیلہ یحیی بن واضح، حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک چادر اوڑھ کر نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے اس طرح پر کہ اس کا داہنا کنا رہ بائیں کند ھے پر اور بایاں کنارہ داہنے کندھے پر نہ ہو اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چادر کے بغیر محض ایک پائجامہ میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے
-