TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جہاد کا بیان
کوتل اونٹوں کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَحْيَی عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَکُونُ إِبِلٌ لِلشَّيَاطِينِ وَبُيُوتٌ لِلشَّيَاطِينِ فَأَمَّا إِبِلُ الشَّيَاطِينِ فَقَدْ رَأَيْتُهَا يَخْرُجُ أَحَدُکُمْ بِجُنَيْبَاتٍ مَعَهُ قَدْ أَسْمَنَهَا فَلَا يَعْلُو بَعِيرًا مِنْهَا وَيَمُرُّ بِأَخِيهِ قَدْ انْقَطَعَ بِهِ فَلَا يَحْمِلُهُ وَأَمَّا بُيُوتُ الشَّيَاطِينِ فَلَمْ أَرَهَا کَانَ سَعِيدٌ يَقُولُ لَا أُرَاهَا إِلَّا هَذِهِ الْأَقْفَاصُ الَّتِي يَسْتُرُ النَّاسُ بِالدِّيبَاجِ-
محمد بن رافع، ابن ابی فدیک، عبداللہ بن ابی یحیی، سعید بن ابی ہند، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کچھ اونٹ شیطانوں کے لئے ہوتے ہیں اور کچھ گھر بھی شیطانوں کے لئے ہوتے ہیں۔ رہے شیطانوں کے اونٹ تو میں نے ان کو دیکھا ہے یہ اونٹ وہ ہوتے ہیں جن کو تم میں سے کوئی زیب و زینت کے لئے لے کر نکلتا ہے جس کو اس نے خوب فربہ کیا ہے لیکن اس پر سواری نہیں کرتا اور اپنے مجبور و بے بس بھائی کو بھی اس پر سوار نہیں کرتا اور شیطانوں کے گھر میں نے نہیں دیکھے۔ سعید کہتے ہیں کہ شیطانوں کے گھر میں ان ہودوں کو سمجھتا ہوں جن پر اظہار تفاخر کے لئے ریشمی پردے ٹانکے گئے ہوں۔
-