کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے پر سجدہ کرنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ الْحَکَمِ بْنِ أَبَانَ عَنْ عِکْرِمَةَ قَالَ قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ مَاتَتْ فُلَانَةُ بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَّ سَاجِدًا فَقِيلَ لَهُ أَتَسْجُدُ هَذِهِ السَّاعَةَ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَيْتُمْ آيَةً فَاسْجُدُوا وَأَيُّ آيَةٍ أَعْظَمُ مِنْ ذَهَابِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
محمد بن عثمان بن ابی صفوان، یحیی بن کثیر، مسلم بن جعفر، حکم بن ابان، حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کو خبر دی کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فلاں بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے (یہ سن کر) وہ سجدہ میں گر پڑے پوچھا گیا کہ کیا آپ ایسے وقت میں بھی سجدہ کرتے ہیں؟ فرمایا میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب تم کوئی نشانی دیکھو تو سجدہ کرو اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج کے انتقال سے بڑھ کر اور نشانی کونسی ہو گی؟
Narrated Ibn Abbas: Ikrimah said: Ibn Abbas was informed that so-and-so, a certain wife of the Prophet (peace_be_upon_him), had died. He fell down prostrating himself. He was questioned: Why do you prostrate yourself this moment? He said: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: When you see a portent (an accident), prostrate yourselves. And which portent (accident) can be greater than the death of a wife of the Prophet (peace_be_upon_him).