TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
دعاؤں کا بیان
کنکریوں سے تسبیح کو شمار کرنا
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ سَعِيدَ بْنَ أَبِي هِلَالٍ حَدَّثَهُ عَنْ خُزَيْمَةَ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهَا أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی امْرَأَةٍ وَبَيْنَ يَدَيْهَا نَوًی أَوْ حَصًی تُسَبِّحُ بِهِ فَقَالَ أُخْبِرُکِ بِمَا هُوَ أَيْسَرُ عَلَيْکِ مِنْ هَذَا أَوْ أَفْضَلُ فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي السَّمَائِ وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي الْأَرْضِ وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ بَيْنَ ذَلِکَ وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا هُوَ خَالِقٌ وَاللَّهُ أَکْبَرُ مِثْلُ ذَلِکَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِثْلُ ذَلِکَ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِثْلُ ذَلِکَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ مِثْلُ ذَلِکَ-
احمد بن صالح، عبداللہ بن وہب، عمرو بن سعید بن ابی ہلال، خزیمہ، حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک عورت کے پاس گئے جس کے سامنے گھٹلیاں (کنکریاں) پڑھی ہوئی تھیں جن کے ذریعہ وہ تسبیح پڑھ رہی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا میں تجھ کو اس سے زیادہ آسان (یا یہ کہ اس سے زیادہ بہتر) طریقہ نہ بتاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہہ سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي السَّمَائِ وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي الْأَرْضِ وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ بَيْنَ ذَلِکَ وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا هُوَ خَالِقٌ اور اسی طرح اللہ اکبر اور اسی طرح الْحَمْدُ لِلَّهِ اور اسی طرح لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ اور اسی طرح لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ هَانِئِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ حُمَيْضَةَ بِنْتِ يَاسِرٍ عَنْ يُسَيْرَةَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُنَّ أَنْ يُرَاعِينَ بِالتَّکْبِيرِ وَالتَّقْدِيسِ وَالتَّهْلِيلِ وَأَنْ يَعْقِدْنَ بِالْأَنَامِلِ فَإِنَّهُنَّ مَسْئُولَاتٌ مُسْتَنْطَقَاتٌ-
مسدد، عبداللہ بن داؤد، ہانی بن عثمان، حضرت یسیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کو حکم دیا کہ وہ تکبیر، تقدیس، اور تہلیل کی محافظت کریں اور تسبیح کو انگلی کے پوروں سے شمار کریں اسلیے کہ روز قیامت ان سے سوال ہوگا اور وہ جواب دیں گی۔
-
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ فِي آخَرِينَ قَالُوا حَدَّثَنَا عَثَّامٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْقِدُ التَّسْبِيحَ قَالَ ابْنُ قُدَامَةَ بِيَمِينِهِ-
عبیداللہ بن عمر بن میسرہ، محمد بن قدامہ، اعمش، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم داہنے ہاتھ کی انگلیوں پر تسبیح کو شمار کرتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أُمَيَّةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَی آلِ طَلْحَةَ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِ جُوَيْرِيَةَ وَکَانَ اسْمُهَا بُرَّةَ فَحَوَّلَ اسْمَهَا فَخَرَجَ وَهِيَ فِي مُصَلَّاهَا وَرَجَعَ وَهِيَ فِي مُصَلَّاهَا فَقَالَ لَمْ تَزَالِي فِي مُصَلَّاکِ هَذَا قَالَتْ نَعَمْ قَالَ قَدْ قُلْتُ بَعْدَکِ أَرْبَعَ کَلِمَاتٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ لَوْ وُزِنَتْ بِمَا قُلْتِ لَوَزَنَتْهُنَّ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ کَلِمَاتِهِ-
داؤد بن امیہ، سفیان بن عیینہ، محمد بن عبدالرحمن کریب، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اپنی بی بی) حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے نکلے (پہلے انکا نام برہ تھا بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تبدیل کر کے جویریہ رکھا) اسوقت وہ اپنے مصلے پر بیٹھی تھیں جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس گھر تشریف لائے تب بھی وہ اسی جگہ بیٹھی ہوئی تھیں (اور تسبیح پڑھ رہی تھیں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کیا تم جب سے یہیں بیٹھی ہو؟ انہوں نے کہا ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تمہارے پاس سے جا کر چار کلمے تین بار کہے اگر وہ کلمے تمہاری تسبیح کے ساتھ تولے جائیں تو وہ کلمات بھاری قرار پائیں گے اور وہ کلمات یہ ہیں سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ کَلِمَاتِهِ۔
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَائِشَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو ذَرٍّ يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَهَبَ أَصْحَابُ الدُّثُورِ بِالْأُجُورِ يُصَلُّونَ کَمَا نُصَلِّي وَيَصُومُونَ کَمَا نَصُومُ وَلَهُمْ فُضُولُ أَمْوَالٍ يَتَصَدَّقُونَ بِهَا وَلَيْسَ لَنَا مَالٌ نَتَصَدَّقُ بِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا ذَرٍّ أَلَا أُعَلِّمُکَ کَلِمَاتٍ تُدْرِکُ بِهِنَّ مَنْ سَبَقَکَ وَلَا يَلْحَقُکَ مَنْ خَلْفَکَ إِلَّا مَنْ أَخَذَ بِمِثْلِ عَمَلِکَ قَالَ بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ تُکَبِّرُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ دُبُرَ کُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتَحْمَدُهُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتُسَبِّحُهُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتَخْتِمُهَا بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَلَوْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ-
عبدالرحمن بن ابراہیم، ولید بن مسلم، اوزاعی، حسان بن عطیہ، محمد بن ابی عائشہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ابوذر نے عرض کیا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو لوگ مال دار ہیں وہی ثواب کما لے گئے کیونکہ وہ نماز پڑھتے ہیں جس طرح ہم پڑھتے ہیں اور وہ روزے رکھتے ہیں جس طرح ہم روزے رکھتے ہیں اور جو مال ان کے پاس ضرورت سے زائد ہے وہ راہ خدا میں خرچ کر دیتے ہیں لیکن ہمارے پاس مال نہیں جسکو ہم صدقہ کریں (اور اجر کے مستحق ہوں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے ابوذر کیا میں تجھ کو چند ایسے کلمات نہ بتاؤں جن کے سبب سے تو اگلے لوگوں کے برابر ہو جائے اور تیرے برابر کوئی نہ ہو سکے بجز اسکے جو ایسا ہی کرے ابوذر نے کہا کیوں نہیں یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بتلائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر نماز کے بعد 33مرتبہ سُبحَانَ اللہِ، 33مرتبہ اَلحَمدُلِلّٰہ، 33 مرتبہ اَللہُ اکبَر کہے اور آخر میں لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ کہہ کر مہر لگا دے تو اسکے گناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔
-