کفن کا بیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ خَطَبَ يَوْمًا فَذَکَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ قُبِضَ فَکُفِّنَ فِي کَفَنٍ غَيْرِ طَائِلٍ وَقُبِرَ لَيْلًا فَزَجَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْبَرَ الرَّجُلُ بِاللَّيْلِ حَتَّی يُصَلَّی عَلَيْهِ إِلَّا أَنْ يَضْطَرَّ إِنْسَانٌ إِلَی ذَلِکَ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَفَّنَ أَحَدُکُمْ أَخَاهُ فَلْيُحْسِنْ کَفَنَهُ-
احمد بن حنبل، عبدالرزاق، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیا اور اپنے اصحاب میں سے ایک شخص کا ذکر کیا جس کا انتقال ہو چکا تھا اور لوگوں نے ناقص کفن دے کر رات ہی میں دفنا دیا تھا پس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات میں تدفین سے منع فرمایا یہاں تک کہ اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے الا یہ کہ انسان اس کے لیے مجبور ہو جائے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جب تم اپنے بھائی کو کفن دو تو اچھا کفن دو۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أُدْرِجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبٍ حِبَرَةٍ ثُمَّ أُخِّرَ عَنْهُ-
احمد بن حنبل، ولید بن مسلم، اوزاعی، زہری، قاسم بن محمد، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک یمانی چادر میں لپیٹا گیا (جو دھاری دار تھی) اور پھر نکال لی گئی۔
-
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْمَعيِلُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْکَرِيمِ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَقِيلِ بْنِ مَعْقِلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَهْبٍ يَعْنِي ابْنَ مُنَبِّهٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا تُوُفِّيَ أَحَدُکُمْ فَوَجَدَ شَيْئًا فَلْيُکَفَّنْ فِي ثَوْبٍ حِبَرَةٍ-
حسن بن صباح، بزار، اسماعیل، ابن عبدالکریم، ابرہیم بن عقیل بن معقل، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ فرماتے تھے جب تم میں سے کوئی شخص مر جائے اور اس کے وارث مالدار ہوں تو اس کو حبرہ کا کفن دینا چاہئے۔
Narrated Jabir ibn Abdullah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: When one of you dies, and he possesses something, he should be shrouded in the garment of the Yemeni stuff.
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ قَالَتْ کُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ يَمَانِيَةٍ بِيضٍ لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ-
احمد بن حنبل، یحیی بن سعید، ہشام، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یمن کے بنے ہوئے تین سفید کپڑوں میں کفنایا گیا تھا اور اس میں قمیص اور عمامہ نہ تھا۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) was shrouded in three garments of white Yemeni stuff, among which was neither a shirt nor a turban.
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَهُ زَادَ مِنْ کُرْسُفٍ قَالَ فَذُکِرَ لِعَائِشَةَ قَوْلُهُمْ فِي ثَوْبَيْنِ وَبُرْدٍ حِبَرَةٍ فَقَالَتْ قَدْ أُتِيَ بِالْبُرْدِ وَلَکِنَّهُمْ رَدُّوهُ وَلَمْ يُکَفِّنُوهُ فِيهِ-
قتیبہ بن سعید، حفص، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ سے ایسا ہی مروی ہے یہ اضافہ ہے کہ وہ کپڑے روئی کے تھے۔ پھر کسی نے حضرت عائشہ سے کہا کہ آپ کے کفن میں دو سفید کپڑے اور ایک حبرہ تھا انھوں نے کہا کہ پہلے حبرہ آیا تھا لیکن صحابہ نے اسے واپس کر دیا اور آپ کو اس میں کفن نہیں دیا۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The Prophet (peace_be_upon_him) was shrouded in three garments of cotton. The narrator said: Aisha was told that the people said that he was shrouded in two garments and one cloak. She replied: A cloak was brought but they returned it and did not shroud him in it.
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي زِيَادٍ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ نَجْرَانِيَّةٍ الْحُلَّةُ ثَوْبَانِ وَقَمِيصُهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ عُثْمَانُ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ حُلَّةٍ حَمْرَائَ وَقَمِيصِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ-
احمد بن حنبل، عثمان بن ابی شیبہ، ابن ادریس، یزید، ابن ابی زیاد، مقسم، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نجران کے بنے ہوئے تین کپڑوں کا کفن دیا گیا ایک چادر ایک تہبند اور ایک وہ قمیص جس میں آپ نے وفات پائی۔۔ ابوداؤد نے کہا عثمان بن ابی شیبہ نے یوں نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تین کپڑوں میں کفن دیا گیا دو سرخ جوڑے (یعنی چادر اور تہبند) اور ایک وہ قمیص جس میں آپ نے وفات پائی تھا۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) was shrouded in three garments made in Najran: two garments and one shirt in which he died.