TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
قسم کھانے اور نذر (منت) ماننے کا بیان
کسی گناہ کے کام کی منت مان لینا
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ الْأَيْلِيِّ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ فَلَا يَعْصِهِ-
قعنبی، مالک، طلحہ بن ملک، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ کی اطاعت کی نذر کرے تو اس کو چاہئے کہ اطاعت کرے اور جو شخص گناہ کی نذر مانے تو وہ گناہ نہ کرے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The Prophet (peace_be_upon_him) as saying: No vow must be taken to do an act of disobedience, and the atonement for it is the same as for an oath.
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِذَا هُوَ بِرَجُلٍ قَائِمٍ فِي الشَّمْسِ فَسَأَلَ عَنْهُ قَالُوا هَذَا أَبُو إِسْرَائِيلَ نَذَرَ أَنْ يَقُومَ وَلَا يَقْعُدَ وَلَا يَسْتَظِلَّ وَلَا يَتَکَلَّمَ وَيَصُومَ قَالَ مُرُوهُ فَلْيَتَکَلَّمْ وَلْيَسْتَظِلَّ وَلْيَقْعُدْ وَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ-
موسی بن اسماعیل، وہیب، ایوب، عکرمہ، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم لوگوں میں خطبہ فرما رہے تھے اتنے میں آپ کی نظر ایک شخص پر پڑی جو دھوپ میں کھڑا ہوا تھا آپ نے اس کے بارے میں دریافت فرمایا تو لوگوں نے بتایا کہ یہ ابواسرائیل ہے اس نے یہ نذر کی ہے کہ وہ کھڑا رہے گا بیٹھے گا نہیں اور نہ سایہ میں آئے گا اور نہ بولے گا اور روزہ رکھے گا آپ نے فرمایا اس سے کہو کہ کلام کرے اور سایہ میں آئے اور بیٹھے اور اپنے روزہ کو پورا کرے۔
-