TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پینے کا بیان
کسی برتن میں منہ ڈال کر پانی پینا
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي فُلَيْحٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ عَلَی رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ وَهُوَ يُحَوِّلُ الْمَائَ فِي حَائِطِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ کَانَ عِنْدَکَ مَائٌ بَاتَ هَذِهِ اللَّيْلَةَ فِي شَنٍّ وَإِلَّا کَرَعْنَا قَالَ بَلْ عِنْدِي مَائٌ بَاتَ فِي شَنٍّ-
عثمان بن ابی شیبہ، یونس بن محمد، فلیح، سعید بن حارث، جابر بن عبداللہ نے فرمایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ اپنے ایک صحابی کے ساتھ ایک انصاری شخص کے (باغ میں گئے) وہ انصاری اپنے باغ کو پانی دے رہا تھا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تمہارے پاس مشکیزے میں آج رات کا پانی ہے (تو ہمیں دو) ورنہ ہم (تالاب وغیرہ سے) منہ لگا کر پی لیں گے۔ انہوں نے فرمایا کہ کیوں نہیں میرے پاس مشکیزے میں پانی موجود ہے۔
-