کتے کے جھوٹے کا بیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ فِي حَدِيثِ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ طُهُورُ إِنَائِ أَحَدِکُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْکَلْبُ أَنْ يُغْسَلَ سَبْعَ مِرَارٍ أُولَاهُنَّ بِتُرَابٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَلِکَ قَالَ أَيُّوبُ وَحَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ عَنْ مُحَمَّدٍ-
احمد بن یونس، زائدہ، ہشام، محمد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تمہارے برتن میں کتا منہ ڈال کر زبان سے پیئے تو اس برتن کی پاکی اس طرح ہوگی کہ اسکو سات مرتبہ دھو دیا جائے اور پہلی مرتبہ مٹی سے مانجھا جائے، ابوداؤد کہتے ہیں کہ ایوب اور حبیب بن شہید نے بھی محمد بن سیرین سے اسی طرح روایت کیا ہے
-
ح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ جَمِيعًا عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بِمَعْنَاهُ وَلَمْ يَرْفَعَاهُ وَزَادَ وَإِذَا وَلَغَ الْهِرُّ غُسِلَ مَرَّةً-
مسدد، معتمر، ابن سلیمان، محمد بن عبید، حماد بن زید، معتمر بن سلیمان (دوسری سند) محمد بن عبید، حماد بن زید دونوں روایت کرتے ہیں عن ایوب عن محمد کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پہلی حدیث کے ہم معنی روایت ہے لیکن ان دونوں (معتمر بن سلیمان اور حماد بن زید) نے اس کو مرفوعاً نقل نہیں کیا ہے اور ایوب نے یہ اضافہ کیا ہے کہ جب بلی برتن میں منہ ڈال کر پیئے تو ایک مرتبہ دھو دیا جائے۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا وَلَغَ الْکَلْبُ فِي الْإِنَائِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ السَّابِعَةُ بِالتُّرَابِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَمَّا أَبُو صَالِحٍ وَأَبُو رَزِينٍ وَالْأَعْرَجُ وَثَابِتٌ الْأَحْنَفُ وَهَمَّامُ بْنُ مُنَبِّهٍ وَأَبُو السُّدِّيِّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ رَوَوْهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَمْ يَذْکُرُوا التُّرَابَ-
موسی بن اسماعیل، ابان، قتادہ، محمد بن سیرین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب کتا کسی برتن میں منہ ڈال کر پیئے تو اس کو سات مرتبہ دھوؤ اور ساتویں مرتبہ میں مٹی لگا کر دھوؤ ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابوصالح، ابورزین، اعرج، ثابت احنف، ہمام ابن منبہ، ابوسدی عبدالرحمٰن ان سب حضرات نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس روایت کو بیان کیا ہے لیکن انھوں نے مٹی سے دھونے کا ذکر نہیں کیا۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ ابْنِ مُغَفَّلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلَابِ ثُمَّ قَالَ مَا لَهُمْ وَلَهَا فَرَخَّصَ فِي کَلْبِ الصَّيْدِ وَفِي کَلْبِ الْغَنَمِ وَقَالَ إِذَا وَلَغَ الْکَلْبُ فِي الْإِنَائِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مِرَارٍ وَالثَّامِنَةُ عَفِّرُوهُ بِالتُّرَابِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَکَذَا قَالَ ابْنُ مُغَفَّلٍ-
احمد بن محمد بن حنبل، یحیی بن سعید، شعبہ، ابوتیاح، مطرف، حضرت عبداللہ ابن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابتداء میں کتوں کے مار ڈالنے کا حکم فرمایا تھا لیکن بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان کا قصور کیا ہے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شکاری کتوں اور بکریوں کے محافظ کتوں کے پالنے کی اجازت مرحمت فرمائی اور فرمایا کہ جب کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو اس کو سات مرتبہ دھوؤ اور آٹھویں مرتبہ مٹی سے مانجھو۔ ابوداؤ کہتے ہیں کہ ابن مغفل نے ایسا ہی کہا ہے۔
-