TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
کتنے کپڑوں میں نماز درست ہے؟
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الصَّلَاةِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَلِکُلِّکُمْ ثَوْبَانِ-
قعنبی، مالک، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ کسی شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کی بابت دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا کیا تم میں سے ہر شخص کے پاس دو کپڑے ہوتے ہیں؟ (یعنی ایک کپڑے میں نماز پڑھنا درست ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّ أَحَدُکُمْ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ لَيْسَ عَلَی مَنْکِبَيْهِ مِنْهُ شَيْئٌ-
مسدد، سفیان، ابوزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں اس طرح نماز نہ پڑھے کہ اس کے کندھے پر کپڑے کا کچھ حصہ نہ ہو (یعنی کندھا برہنہ ہو)
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ الْمَعْنَی عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فِي ثَوْبٍ فَلْيُخَالِفْ بِطَرَفَيْهِ عَلَی عَاتِقَيْهِ-
مسدد، یحیی، اسماعیل، ہشام بن ابی عبد اللہ، یحیی بن ابی کثیر، عکرمہ، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو اس کے داہنے پلے کو بائیں کندھے پر ڈال لے اور بائیں پلے کو دائیں کندھے پر۔
-
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُلْتَحِفًا مُخَالِفًا بَيْنَ طَرَفَيْهِ عَلَی مَنْکِبَيْهِ-
قتیبہ بن سعید، لیث، یحیی بن سعید، ابوامامہ بن سہل، حضرت عمر بن ابی سلمہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، اس طرح کے آپ نے اس کپڑے کو لپیٹ رکھا تھا۔ اس طرح کے اس کا داہنا کنارہ بائیں کندھے پر تھا اور بایاں کنارہ داہنے کندھے پر تھا۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَدِمْنَا عَلَی نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَائَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا تَرَی فِي الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ قَالَ فَأَطْلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِزَارَهُ طَارَقَ بِهِ رِدَائَهُ فَاشْتَمَلَ بِهِمَا ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی بِنَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أَنْ قَضَی الصَّلَاةَ قَالَ أَوَکُلُّکُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ-
مسدد، ملازم، بن عمر، عبداللہ بن بدر، قیس بن طلق، حضرت طلق بن علی سے روایت ہے کہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے پس ایک شخص آیا اور بو لا۔ اے اللہ کے نبی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا خیال ہے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چادر اور تہبند کو ڈبل کر کے اوڑھ لیا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر ہم لوگوں کو نماز پڑھائی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہو گئے تو آپ نے فرمایا کیا تم میں سے ہر ایک پاس دو کپڑے ہوتے ہیں؟ (یعنی ہر شخص کے پاس دو کپڑے ہونا ضروری نہیں تو پھر ایک کپڑے میں نماز کیوں درست نہ ہو گی)
-