کافر کو صدقہ دینے کا بیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَسْمَائَ قَالَتْ قَدِمَتْ عَلَيَّ أُمِّي رَاغِبَةً فِي عَهْدِ قُرَيْشٍ وَهِيَ رَاغِمَةٌ مُشْرِکَةٌ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُمِّي قَدِمَتْ عَلَيَّ وَهِيَ رَاغِمَةٌ مُشْرِکَةٌ أَفَأَصِلُهَا قَالَ نَعَمْ فَصِلِي أُمَّکِ-
احمد بن ابی شعیب، عیسیٰ بن یونس، ہشام بن عروہ، حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میری والدہ میرے پاس آئیں جو قریش کے دین (شرک) کی طرف مائل تھی اور اسلام سے نفرت کرتی تھی میں نے عرض کیا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس میری والدہ آئیں ہیں مگر وہ مشرکہ ہیں اور اسلام سے نفرت کرتی ہیں تو کیا میں انکے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں اپنی ماں کے ساتھ حسن سلوک کر۔
-