TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
چٹائی پر نماز پڑھنے کا بیان
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ ضَخْمٌ وَکَانَ ضَخْمًا لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أُصَلِّيَ مَعَکَ وَصَنَعَ لَهُ طَعَامًا وَدَعَاهُ إِلَی بَيْتِهِ فَصَلِّ حَتَّی أَرَاکَ کَيْفَ تُصَلِّي فَأَقْتَدِيَ بِکَ فَنَضَحُوا لَهُ طَرَفَ حَصِيرٍ کَانَ لَهُمْ فَقَامَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ قَالَ فُلَانُ بْنُ الْجَارُودِ لِأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَکَانَ يُصَلِّي الضُّحَی قَالَ لَمْ أَرَهُ صَلَّی إِلَّا يَوْمَئِذٍ-
عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، انس بن سیرین، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری شخص نے کہا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں موٹا آدمی ہوں اور اپنے موٹاپے کی بنا پر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز نہیں پڑھ سکتا اس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کھانا تیار کرایا اور اپنے گھر بلا کر کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہاں نماز پڑھیے تاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ نماز معلوم کر سکوں اور اسکی پیروی کر سکوں پس لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ایک چٹائی کا کنارہ دھویا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر کھڑے ہو کر دو رکعت نماز ادا فرمائی ابن جارود نے انس بن مالک سے پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلوٰة الضحی پڑھا کرتے تھے؟ حضرت انس نے کہا کہ اس دن کے سوا تو میں نے کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پڑھتے نہیں دیکھا۔
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّی بْنُ سَعِيدٍ الذَّارِعُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَزُورُ أُمَّ سُلَيْمٍ فَتُدْرِکُهُ الصَّلَاةُ أَحْيَانًا فَيُصَلِّي عَلَی بِسَاطٍ لَنَا وَهُوَ حَصِيرٌ نَنْضَحُهُ بِالْمَائِ-
مسلم بن ابراہیم، مثنی بن سعید، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملنے جایا کرتے تھے اگر کبھی وہیں نماز کا وقت آجاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے فرش پر نماز پڑھ لیتے تھے جو ایک بوریہ تھا اور ام سلیم اسکو پانی سے دھو دیتی تھیں۔
-
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِمَعْنَی الْإِسْنَادِ وَالْحَدِيثِ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ عَنْ يُونُسَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي عَوْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَی الْحَصِيرِ وَالْفَرْوَةِ الْمَدْبُوغَةِ-
عبیداللہ بن عمرو بن میسرہ، ابوعثمان بن ابی شیبہ، ابواحمد، یونس بن حارث، ابوعون، حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چٹائی پر اور دباغت شدہ چمڑے پر نماز پڑھ لیتے تھے۔
-