چوتھی رکعت میں تورک کا بیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ سَمِعْتُهُ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ أَحْمَدُ قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حُمَيْدٍ السَّاعِدِيَّ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهُمْ أَبُو قَتَادَةَ قَالَ أَبُو حُمَيْدٍ أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا فَاعْرِضْ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ قَالَ وَيَفْتَحُ أَصَابِعَ رِجْلَيْهِ إِذَا سَجَدَ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُ أَکْبَرُ وَيَرْفَعُ وَيَثْنِي رِجْلَهُ الْيُسْرَی فَيَقْعُدُ عَلَيْهَا ثُمَّ يَصْنَعُ فِي الْأُخْرَی مِثْلَ ذَلِکَ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ قَالَ حَتَّی إِذَا کَانَتْ السَّجْدَةُ الَّتِي فِيهَا التَّسْلِيمُ أَخَّرَ رِجْلَهُ الْيُسْرَی وَقَعَدَ مُتَوَرِّکًا عَلَی شِقِّهِ الْأَيْسَرِ زَادَ أَحْمَدُ قَالُوا صَدَقْتَ هَکَذَا کَانَ يُصَلِّي وَلَمْ يَذْکُرَا فِي حَدِيثِهِمَا الْجُلُوسَ فِي الثِّنْتَيْنِ کَيْفَ جَلَسَ-
احمد بن حنبل، ابوعاصم، ضحاک بن مخلد، عبدالحمید، ابن جعفر، مسدد، یحیی، عبدالحمید، ابن جعفر، محمد بن عمرو، حضرت ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے متعلق میں تم سب سے زیادہ واقف ہوں تو وہ سب بولے تو پھر بیان کرو اس پر ابوحمید نے یہ حدیث ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے تو پاؤں کی انگلیوں کو کھلا رکھتے پھر اللہ اکبر کہہ کر سر اٹھاتے اور بائیں پاؤں کو ٹیڑھا کر کے اس پر بیٹھتے پھر دوسری رکعت میں بھی ایسا ہی کرتے جیسا کہ پہلی رکعت میں کیا تھا، ابوحمید نے کہا جب اس سجدہ سے فارغ ہوتے جس کے بعد سلام ہوتا ہے تو بائیں پاؤں کو ایک طرف نکال دیتے اور بائیں سرین پر زور دے کر بیٹھتے امام احمد بن حنبل کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ پھر صحابہ نے کہا کہ تم نے صحیح بیان کیا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی طرح نماز پڑھتے تھے لیکن ان دونوں (یعنی احمد و مسدد) نے یہ بیان نہیں کیا کہ دو رکعت کے بعد جو قعدہ ہوتا ہے اس میں کس طرح بیٹھتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيِّ وَيَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ أَنَّهُ کَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَلَمْ يَذْکُرْ أَبَا قَتَادَةَ قَالَ فَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّکْعَتَيْنِ جَلَسَ عَلَی رِجْلِهِ الْيُسْرَی فَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّکْعَةِ الْأَخِيرَةِ قَدَّمَ رِجْلَهُ الْيُسْرَی وَجَلَسَ عَلَی مَقْعَدَتِهِ-
عیسی بن ابراہیم، ابن وہب، لیث، یزید بن محمد، یزید بن ابی حبیب، محمد بن عمرو بن حلحلہ محمد بن عمرو بن عطاء چند اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیٹھے تھے انہوں نے بھی یہی حدیث بیان کی مگر انہوں نے ابوقتادہ کا ذکر نہیں کیا محمد بن عمرو نے کہا جب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعت کے بعد بیٹھے تو بائیں پاؤں پر بیٹھے اور جب اخیر رکعت کے بعدبیٹھے تو بائیں پاؤں کو باہر نکال لیا اور سرین پر بیٹھے (یعنی تورک کیا)
-
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْعَامِرِيِّ قَالَ کُنْتُ فِي مَجْلِسٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ فِيهِ فَإِذَا قَعَدَ فِي الرَّکْعَتَيْنِ قَعَدَ عَلَی بَطْنِ قَدَمِهِ الْيُسْرَی وَنَصَبَ الْيُمْنَی فَإِذَا کَانَتْ الرَّابِعَةُ أَفْضَی بِوَرِکِهِ الْيُسْرَی إِلَی الْأَرْضِ وَأَخْرَجَ قَدَمَيْهِ مِنْ نَاحِيَةٍ وَاحِدَةٍ-
قتیبہ، ابن لہیعہ، یزید بن ابی حبیب، محمد بن عمرو بن حلحلہ، حضرت محمد بن عمر وعامری اسی طرح روایت کرتے ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعت پڑھ کر بیٹھے تو بائیں قدم کے تلوے پر بیٹھے اور داہنے پاؤں کو کھڑا کیا اور جب چوتھی رکعت پڑھ کر بیٹھے تو اپنی بائیں سرین کو زمین پر لگایا اور دونوں پاؤں ایک طرف کو نکالیے۔
-
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ حَدَّثَنِي زُهَيْرٌ أَبُو خَيْثَمَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ عَبَّاسٍ أَوْ عَيَّاشِ بْنِ سَهْلٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّهُ کَانَ فِي مَجْلِسٍ فِيهِ أَبُوهُ فَذَکَرَ فِيهِ قَالَ فَسَجَدَ فَانْتَصَبَ عَلَی کَفَّيْهِ وَرُکْبَتَيْهِ وَصُدُورِ قَدَمَيْهِ وَهُوَ جَالِسٌ فَتَوَرَّکَ وَنَصَبَ قَدَمَهُ الْأُخْرَی ثُمَّ کَبَّرَ فَسَجَدَ ثُمَّ کَبَّرَ فَقَامَ وَلَمْ يَتَوَرَّکْ ثُمَّ عَادَ فَرَکَعَ الرَّکْعَةَ الْأُخْرَی فَکَبَّرَ کَذَلِکَ ثُمَّ جَلَسَ بَعْدَ الرَّکْعَتَيْنِ حَتَّی إِذَا هُوَ أَرَادَ أَنْ يَنْهَضَ لِلْقِيَامِ قَامَ بِتَکْبِيرٍ ثُمَّ رَکَعَ الرَّکْعَتَيْنِ الْأُخْرَيَيْنِ فَلَمَّا سَلَّمَ سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَذْکُرْ فِي حَدِيثِهِ مَا ذَکَرَ عَبْدُ الْحَمِيدِ فِي التَّوَرُّکِ وَالرَّفْعِ إِذَا قَامَ مِنْ ثِنْتَيْنِ-
علی بن حسین، بن ابراہیم، ابوبدر، زہیر، ابوخثیمہ، حسن بن حر، حضرت عباس یا عیاش بن سہل ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک مجلس میں تھے جس میں انکے والد بھی تھے پھر یہی حدیث بیان کی اور کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ کیا تو اپنی ہتھیلیوں، گھٹنوں اور پاؤں کے سروں پر اعتماد کیا (یعنی ان اعضاء کے سہارے سجدہ کیا) اور جب بیٹھے تو سرین پر بیٹھے اور دوسرے (یعنی دائیں) پاؤں کو کھڑا کیا پھر تکبیر کہہ کر دوسرا سجدہ کیا اس کے بعد تکبیر کہہ کر دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہو گئے اور بیٹھے نہیں پھر دوسری رکعت میں بھی ایسا ہی کیا اسی طرح تکبیر کہی اور پھر دو رکعت پڑھ کر بیٹھ گئے جب (تیسری رکعت کے لیے) اٹھنے لگے تو تکبیر کہہ کر اٹھے پھر آخری دو رکعتیں پڑھیں اور جب سلام پھیرنے کا ارادہ کیا تو دائیں بائیں سلام پھیرا ابوداؤد کہتے ہیں کہ (عیسی بن عبداللہ نے) سرین پر بیٹھنے اور دو رکعت کے بعد اٹھتے وقت رفع یدین کا ذکر نہیں کیا جیسا کہ عبدالحمید نے ذکر کیا ہے
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عَمْرٍو أَخْبَرَنِي فُلَيْحٌ أَخْبَرَنِي عَبَّاسُ بْنُ سَهْلٍ قَالَ اجْتَمَعَ أَبُو حُمَيْدٍ وَأَبُو أُسَيْدٍ وَسَهْلُ بْنُ سَعْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ فَذَکَرَ هَذَا الْحَدِيثَ وَلَمْ يَذْکُرْ الرَّفْعَ إِذَا قَامَ مِنْ ثِنْتَيْنِ وَلَا الْجُلُوسَ قَالَ حَتَّی فَرَغَ ثُمَّ جَلَسَ فَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَی وَأَقْبَلَ بِصَدْرِ الْيُمْنَی عَلَی قِبْلَتِهِ-
احمد بن حنبل، عبدالملک، بن عمرو، فلیح، حضرت عباس بن سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوحمید، ابواسید، سہل بن سعد اور محمد بن مسلمہ جمع ہوئے پھر راوی نے یہی حدیث بیان کی لیکن اس میں دو رکعت کے بعد اٹھتے وقت رفع یدین کا ذکر نہیں ہے اور نہ ہی (آخری تشہد کے لیے دوسری مرتبہ) بیٹھنے کا بلکہ راوی نے یہ بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (دونوں سجدوں سے) فارغ ہو کر بیٹھ گئے اس طرح پر کہ بایاں پاؤں بچھایا اور داہنے پاؤں کی انگلیاں قبلہ کی طرف رکھیں
-