پیٹ کے بچہ کی ذکوة(ذبح) کا بیان

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مُجَالِدٍ عَنْ أَبِي الْوَدَّاکِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْجَنِينِ فَقَالَ کُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ وَقَالَ مُسَدَّدٌ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَنْحَرُ النَّاقَةَ وَنَذْبَحُ الْبَقَرَةَ وَالشَّاةَ فَنَجِدُ فِي بَطْنِهَا الْجَنِينَ أَنُلْقِيهِ أَمْ نَأْکُلُهُ قَالَ کُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ فَإِنَّ ذَکَاتَهُ ذَکَاةُ أُمِّهِ-
قعنبی، ابن مبارک، مسدد، ہشیم، مجاہد، ابووداک، حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جنین (پیٹ کا بچہ) کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے فرمایا اگر چاہو تو کھالو مسدد کی روایت یوں ہے کہ۔ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! ہم اونٹنی کو نحر کرتے ہیں اور گائے بکری کو ذبح کرتے ہیں تو (کبھی کبھی) ہمیں ان کے پیٹ میں بچہ ملتا ہے۔ ہم اس کو پھینک دیں یا کھالیں؟ آپ نے فرمایا اگر چاہو تو کھالو کیونکہ اس کی ماں کا ذبح کرنا خود اس کا ذبح کرنا ہے۔
Narrated AbuSa'id al-Khudri: I asked the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) about the embryo. He replied: Eat it if you wish. Musaddad's version says: we said: Apostle of Allah, we slaughter a she-camel, a cow and a sheep, and we find an embryo in its womb. Shall we throw it away or eat it? He replied: Eat it if you wish for the slaughter of its mother serves its slaughter.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ رَاهَوَيْهِ حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقَدَّاحُ الْمَکِّيُّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَکَاةُ الْجَنِينِ ذَکَاةُ أُمِّهِ-
محمد بن یحیی فارس، اسحاق بن ابراہیم، عتاب بن بشر، عبیداللہ بن ابی زیادہ، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جنین کا ذبح کرنا اسکی ماں کا ذبح کرنا ہے۔ (یعنی اس کی ماں کا ذبح کرنا خود اس کے ذبح کرنے کے قائم مقام ہے لہذا اس کو ذبح کیے بغیر کھایا جا سکتا ہے
Narrated Jabir ibn Abdullah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: The slaughter of embryo is included when its mother is slaughtered.