پیشاب کرتے وقت سلام کا جواب نہیں دینا چاہیے

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ وَأَبُو بَکْرِ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الضَّحَّاکِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مَرَّ رَجُلٌ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبُولُ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرُوِيَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَغَيْرِهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَيَمَّمَ ثُمَّ رَدَّ عَلَی الرَّجُلِ السَّلَامَ-
عثما ن، ابوبکر، ابی شیبہ، عمر بن سعید، سفیان، ضحاک بن عثمان، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گذرا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کر رہے تھے اس نے سلام کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ وغیرہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیمم کیا پھر اسکے سلام کا جواب دیا۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ حُضَيْنِ بْنِ الْمُنْذِرِ أَبِي سَاسَانَ عَنْ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ أَنَّهُ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبُولُ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ حَتَّی تَوَضَّأَ ثُمَّ اعْتَذَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ إِنِّي کَرِهْتُ أَنْ أَذْکُرَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِلَّا عَلَی طُهْرٍ أَوْ قَالَ عَلَی طَهَارَةٍ-
محمد بن مثنی، عبدالاعلی، سعید، قتادة، حسن، حضین بن منذر، ابی ساسان، حضرت مہاجر بن قنفذ سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئے اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کر رہے تھے انھوں نے سلام کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کا جواب نہیں دیا یہاں تک کہ (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے استنجا سے فراغت کے بعد) وضو کیا اور ان سے معذرت کی اور فرمایا کہ مجھے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ میں پاکی کے بغیر اللہ کا ذکر کروں۔
Narrated Muhajir ibn Qunfudh: Muhajir came to the Prophet (peace_be_upon_him) while he was urinating. He saluted him. The Prophet (peace_be_upon_him) did not return the salutation to him until he performed ablution. He then apologised to him, saying: I disliked remembering Allah except in the state of purification.