TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
پانی سے استنجاء کرنے کا بیان
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي الْوَاسِطِيَّ عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي الْحَذَّائَ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ حَائِطًا وَمَعَهُ غُلَامٌ مَعَهُ مِيضَأَةٌ وَهُوَ أَصْغَرُنَا فَوَضَعَهَا عِنْدَ السِّدْرَةِ فَقَضَی حَاجَتَهُ فَخَرَجَ عَلَيْنَا وَقَدْ اسْتَنْجَی بِالْمَائِ-
وہب بن بقیہ، خالد واسطی، خالد حذاء، عطاء بن ابومیمونہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باغ میں تشریف لے گئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک لڑکا تھا جو ہم سب سے کم عمر تھا وہ پانی کا ایک برتن لیے ہوئے تھا اس لڑکے نے وہ برتن ایک درخت کے پاس رکھ دیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قضائے حاجت سے فراغت کے بعد ہمارے پاس تشریف لائے اس حال میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی سے استنجاء کیا تھا۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي أَهْلِ قُبَائٍ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا قَالَ کَانُوا يَسْتَنْجُونَ بِالْمَائِ فَنَزَلَتْ فِيهِمْ هَذِهِ الْآيَةُ-
محمد بن علاء ، معاویہ بن ہشام، یونس بن الحارث، ابر اہیم بن ابومیمو نہ، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ آیت فیہ رِجَال یُّحِبُّونَ اَن یَّتَطَھّرُوا وَاللہ یُحِبُ المُطَّھِّرِین (یہاں کے لوگ ایسے ہیں جو خوب طھارت حاصل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی خوب پاک صاف رہنے والوں کو پسند فرماتے ہیں اہل قباء کے بارے نازل ہوئی ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ قباء کے لوگ (ڈھیلوں سے استنجے کے بعد) پانی سے طہارت حاصل کیا کرتے تھے اور اسی بنا پر یہ آیت ان کی شان میں نازل ہوئی۔
Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: The following verse was revealed in connection with the people of Quba': "In it are men who love to be purified" (ix.108). He (AbuHurayrah) said: They used to cleanse themselves with water after easing. So the verse was revealed in connection with them.