TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
کھانے پینے کا بیان
ٹیک لگا کر کھانے کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا آکُلُ مُتَّکِئًا-
محمد بن کثیر، سفیان، علی بن اقمر، فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں ٹیک لگا کر کھانا نہیں کھاتا۔
-
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا وَکِيعٌ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سُلَيْمٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَوَجَدْتُهُ يَأْکُلُ تَمْرًا وَهُوَ مُقْعٍ-
ابراہیم بن موسی، وکیع، مصعب بن سلیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے سنا آپ فرما رہے تھے کہ مجھے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہیں بھیجا جب میں واپس آپ کی طرف لوٹا تو آپ کھجوریں کھا رہے تھے اور اکڑوں بیٹھے تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ شُعَيْبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِيهِ قَالَ مَا رُئِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْکُلُ مُتَّکِئًا قَطُّ وَلَا يَطَأُ عَقِبَهُ رَجُلَانِ-
موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، شعیب بن عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی ٹیک لگا کر کھاتے نہیں دیکھا اور نہ ہی یہ دیکھا کہ دو آدمی آپ کے پیچھے چل رہے ہوں۔
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) was never seen reclining while eating, nor walking with two men at his heels.